سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ نے سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچتھا کے موضوع پر ’ سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی شروعات کی

Posted On: 20 SEP 2024 4:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے سوچھ بھارت وژن کو اپناتے ہوئے، سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ( ڈی ایس آئی آر) خود مختار یونٹ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر) اور دو پی ایس یو  یعنی نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این آر ڈی سی ) اور سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کے ساتھ 17 ستمبر سے 2ٖاکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا مہم  2024 کا آغاز کیا ہے، جس میں اجتماعی صفائی اور کمیونٹی کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرنےوالی کئی سرگرمیوں کو شامل کیاگیا ہے۔

سووچھتا ہی سیوا مہم کی شروعات’ ایک پیڑ ماں کے نام‘ پروگرام کے تحت سینئر افسران کے ذریعہ بڑے پیمانے پر اجتماعی صفائی کا عہد  اور شجر کاری کے ساتھ کی گئی۔سووچھتا ہی سیوا مہم 2024 میں محکمہ کی طرف سے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،جس میں ڈی ایس آئی آر اور اس کی تنظیموں جیسے سی ایس آئی آر، سی ای ایل اور این آر ڈی سی کے  دفتر کے آس پاس شجر کاری مہم، تربیت اور ورکشاپس کا اہتمام اور شرمدان کی سرگرمی شامل ہیں۔

*****

           
ش ح ۔م ع ن۔م ذ

U No: 214


(Release ID: 2057155) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil