الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اہم شعبوں کے لیے مؤثر اے آئی سالوشنز کو فروغ دینے کے لیے درخواستیں مدعو کرتے ہوئے انڈیا اے آئی اختراعی چیلنج شروع کیا گیا


مرتکز شعبوں میں صحت کی دیکھ بھال، بہتر حکمرانی، زراعت، سیکھنے کی معذوری کے لیے معاون ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بندوبست کے شعبے شامل ہیں

Posted On: 20 SEP 2024 3:05PM by PIB Delhi

انڈیا اے آئی انڈیپنڈنٹ بزنس ڈویژن (آئی بی ڈی) نے انڈیا اے آئی اختراعی چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ یہ چیلنج انڈیا اے آئی مشن کے تحت ایپلی کیشنز تیار کرنے کی پہل قدمی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اہم شعبوں کے لئے اے آئی ایپلی کیشنز کی تیاری، تعیناتی اور اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ اس کا مقصد بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اے آئی حل تیار کرنے اور اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔

انڈیا اے آئی انوویشن چیلنج

یہ اختراعی چیلنج ہندوستانی اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس، غیر منافع بخش اداروں، طلباء، تعلیمی اداروں/تحقیق و ترقی سے وابستہ تنظیموں اور کمپنیوں کے لیے کھلا ہے۔ جیتنے والوں کو ایک کروڑ روپے تک بطور ایوارڈ ملے گا اور قومی سطح پر اپنے حل فراہم کرنے کا موقع ملے گا۔

انوویشن چیلنج کے لیے اشارے کے استعمال کے معاملات کے ساتھ، درج ذیل خصوصی توجہ کے حامل شعبوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔

  • صحت کی دیکھ بھال: تشخیص اور مریضوں کی دیکھ بھال میں اضافہ کرنا، اے آئی کے ذریعے بہتر ایکس رے کا استعمال کرتے ہوئے بیماری کا جلد پتہ لگانا، امراض چشم کے علاج کو بہتر بنانا اور متعدی بیماریوں کی نگرانی
  • بہتر حکمرانی: عوامی خدمات کی بہتر رسائی اور شکایات کے ازالے کے لیے اے آئی سے چلنے والی زبان کی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا
  • زراعت: اے آئی کی مدد سے فصلوں کے بارے میں مشاورتی خدمات کی مدد سے کسانوں کو بااختیار بنانا، مالیاتی شمولیت اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے جغرافیائی تجزیات کا استعمال۔
  • سیکھنے کی معذوری میں مدد کے لیے معاون ٹکنالوجی: سیکھنے کی معذوری کے بارے میں ابتدائی پتہ لگانے اور معاونت، ملٹی میڈیا تک رسائی کے بہتر ٹولز اور گیمفائیڈ لرننگ۔
  • موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بندوبست: اے آئی سے چلنے والے ابتدائی انتباہی نظام اور کثیر خطرے کی حساسیت کی نقشہ سازی۔

 

یہ اقدام جامع ترقی کے لیے اے آئی کا فائدہ اٹھانے کے بھارتی حکومت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

مزید تفصیلات اور درخواست دینے کے لیے، https://indiaai.gov.in/article/unlock-the-potential-of-ai-apply-now-for-the-indiaai-innovation-challenge پر رابطہ کریں۔

انڈیا اے آئی، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے تحت ایک آئی بی ڈی (ایم ای آئی ٹی وائی)، انڈیا اے آئی مشن کی عمل آوری ایجنسی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات میں اے آئی کے فوائد کی بلاتفریق سب تک رسائی، اے آئی میں بھارت کی عالمی قیادت کو تقویت دینا ہے۔ تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینا، اور اے آئی کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

*******

ش ح۔ ش ب۔ م  ر

 (U: 205)


(Release ID: 2057036) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil