اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل کی وزارت نے دھات  کے ماہرین سے متعلق قومی ایوارڈ ز -2024 کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں


این ایم اے  2024 کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی

این ایم اے  2024 کے لیے  درخواستیں وصول کرنے  کا عمل  17 اکتوبر ، 2024 ء  تک کے لیے دوبارہ شروع  کر دیا گیا ہے

Posted On: 20 SEP 2024 1:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی اسٹیل کی وزارت  میٹالرجی کے شعبے میں آپریشنز،تحقیق و ترقی ،فضلہ کے بندوبست اور توانائی کے تحفظ کا احاطہ کرنے  میں  نمایاں خدمات انجام دینے کے اعتراف میں دھات کے ماہرین کو  ‘قومی میٹالرجسٹ  ایوارڈز’ سے نوازتی  ہے۔  دھات کے ماہرین سے متعلق قومی ایوارڈز  ( این ایم اے )  - 2024 کے لیے  صنعت ، تحقیق و ترقی  اور   تعلیم  سے وابستہ افراد  سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

یہ ایوارڈز مندرجہ ذیل چار زمروں میں دیئے جائیں گے:-

  1. لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
  2. نیشنل میٹالرجسٹ ایوارڈ ( دھات کے ماہرین سے متعلق قومی ایوارڈ ز )
  3.  ینگ میٹالرجسٹ ایوارڈ
    1. ماحولیات
    2. دھات سے  متعلق  سائنس
  4. لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں  تحقیق و ترقی کا ایوارڈ

درخواستیں صرف ویب پورٹل https://awards.steel.gov.in کے ذریعے آن لائن وصول  کی جائیں  گی ۔ این ایم اے 2024 کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ میں 17 اکتوبر  ، 2024 ءتک  توسیع  کر دی گئی ہے۔

این ایم اے  2024 کا  نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

اعزاز کی اہلیت کے معیار اور  دھات کے ماہرین کے قومی ایوارڈز سے متعلق دیگر شرائط و ضوابط اور رہنما خطوط https://awards.steel.gov.in پر دستیاب ہیں۔

یہ اسکیم صرف  بھارتی شہریوں کے لیے ہے، جنہوں نے صنعت،  تحقیق و ترقی یا تعلیم کے شعبے میں اپنے کام کے ذریعے بھارت میں دھات کے شعبے میں تعاون پیش کیا ہے۔  امید وار کی اہلیت یکم جنوری ، 2024 ء   سے  شمار کی جائے گی ۔

............................

) ش ح –م م ع -  ع ا )

U.No. 200


(Release ID: 2057027) Visitor Counter : 53


Read this release in: Tamil , English , Hindi