اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( سیل ) نے ’سووچھتا ہی سیوا ‘ 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر ’ صفائی متر سُرکشا شِوِر ‘ کا انعقاد کیا
Posted On:
20 SEP 2024 1:52PM by PIB Delhi
‘سووچھتا ہی سیوا’ 2024 مہم کے تحت ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ( سیل ) ، جو اسٹیل کی وزارت کے تحت عوامی شعبے کاایک مرکزی ادارہ ہے، نے اپنے کارپوریٹ دفتر میں ’ صفائی متر سُرکشا شِوِر ‘ موضوع کے تحت صحت کے معائنے سے متعلق ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد ، صفائی متر (صفائی کارکنان) کی تندرستی کے تئیں ایس اے آئی ایل کے عزم پر زور دینا ہے، جو سیل کے پلانٹوں اور یونٹوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
‘صفائی متر سُرکشا شور’ کا مقصد صفائی متروں کو ضروری طبی معائنے اور طبی مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ صفائی ستھرائی مشن میں ، ان کے اہم تعاون کو تسلیم کیا جا سکے۔ اس صحت کیمپ سے سیل کے صفائی ستھرائی ، پائیداری اوربنیادی سطح پر کام کرنے والے افراد کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے جامع نقطہ نظر کی عکاسی ہوتی ہے، جو ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ، سیل کے چیئرمین، جناب امرندو پرکاش نے کہا کہ ’’ صفائی متر ہماری صفائی ستھرائی مہم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ’صفائی متر سُرکشا شوِر ‘ کے ذریعے ہم ، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے کیونکہ وہ بھارت کو صاف ستھرا اور سبز و شاداب بنانے کے ویژن کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صحت کیمپ میں ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم کی جانب سے جامع طبی معائنہ شامل ہے ، جس میں عمومی صحت کے مشورے دیے گئے اور ساتھ ہی صفائی متروں کے روزمرہ کے کاموں میں ممکنہ پیشہ ورانہ صحت کے مسائل کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ یہ اقدام ’ سووچھتا ہی سیوا ‘ مہم کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر ، 2024 ء تک جاری رہے گی۔
‘صفائی متر سُرکشا شوِر’ کے ساتھ ہی سیل نے صفائی ستھرائی ، پائیداری اور ماحولیات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے متعدد سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، جن میں شجرکاری کی مہم، بیداری مہم اور ’ سووچھتا ہی سیوا ‘ 2024 کے موضوع پر مبنی مختلف مقابلے شامل ہیں۔
صفائی ستھرائی اور پائیداری کو فروغ دینے میں سیل کی کوششوں اور صفائی متروں کی فلاح و بہبود پر اس کی توجہ سے ، ادارے کے ’ سووچھ بھارت مشن ‘ کے تئیں لگن اور ایک صاف ستھرے ، صحت مند اور زیادہ پائیدار مستقبل کے قیام کے لیے اس کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے ۔ ‘‘
..................
) ش ح –م م ع - ع ا )
U.No. 201
(Release ID: 2057022)
Visitor Counter : 34