سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انسپائر- مانک کے تحت 11ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (این ایل ای پی سی)  2024 کامیابی کے ساتھ فاتحین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اختتام پذیر

Posted On: 20 SEP 2024 12:07PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر ابھے کرندیکر نے نئی دہلی میں منعقد انسپائر- مانک کی 11ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلے (این ایل ای پی سی) کے فاتحین کی اعزازی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے نوجوان ذہنوں میں تجسس اور جذبے کو پروان چڑھانے کے دور رس سماجی، قومی اور عالمی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کے تصورات غیر متوقع کامیابیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

پروفیسر کرندیکر نے این ایل ای پی سی کے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا، ’’یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان طلباء کو اپنے شاندار سفر کو جاری رکھنے کے لیے ضروری وسائل، تعاون اور مواقع حاصل ہوں۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’اس طرح کی مسلسل کوششوں کے ساتھ نوجوان اختراع کار ملک کے مستقبل کی تشکیل میں قائدانہ کردار ادا کریں گے اور بھارت کو 2047 تک دنیا کے پانچ سرکردہ اختراعی ممالک میں مقام دلانے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

پروفیسر کرندیکر نے مزید کہا کہ ’’انسپائر- مانک کے نوجوان فاتح اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اٹل ٹنکرنگ لیبز کے وسیع وسائل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے تعاون سے بھارتی حکومت کے مختلف پروگراموں کی پہل قدمیوں کا بھرپور فائدہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے گا۔‘‘

انسپائر- مانک کے 11ویں این ایل ای پی سی کا افتتاح 17 ستمبر 2024 کو کیا گیا، جہاں ملک بھر کے اسکولوں کے 350 منتخب طلباء کے اختراعی آئیڈیاز پیش کئے گئے۔ 19 ستمبر 2024 کو وگیان بھون میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں 31 سرفہرست نوجوان اختراع کاروں کو نوازا گیا۔

انسپائر- مانک پروگرام کے فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے، پروفیسر کرندیکر نے اس بات پر زور دیا کہ انسپائر مانک پروگرام کو ملک بھر کے طلباء سے اختراعی خیالات کو مدعو کرکے نوجوان ذہنوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اگلے سال سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء بھی سالانہ مقابلے میں حصہ لیں گے۔

قومی اختراعی فاؤنڈیشن (این آئی ایف) کے چیئرپرسن پروفیسر انل سہسرابدھے نے کہا کہ اسکولوں میں مزید اختراعی آلات کی سخت ضرورت ہے، جنھیں اسکولوں اور اٹل ٹنکرنگ لیبز کے درمیان تعاون کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے پاس قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 بھی ہے، جس میں اسٹیم (ایس ٹی ای ایم) تعلیم کو شامل کرتے ہوئے ’جادوئی پٹارا‘ نامی ایک بنیادی اور دلچسپ نصاب متعارف کرایا گیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر نمیتا گپتا، سربراہ  انسپائر- مانک ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر اروند سی راناڈے، این آئی ایف انڈیا کے ڈائرکٹر، نیز ڈی ایس ٹی اور این آئی ایف کے دیگر سینئر عہدیدار فاتحین کی اعزازی تقریب میں موجود تھے اور انھوں نے نوجوان اختراع کاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔

انسپائر- مانک، ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے تحت نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا کے ساتھ ایک اہم اسکیم ہے، جو سائنس اور ٹیکنالوجی محکمہ کا ایک خود مختار ادارہ ہے، اس کے نفاذ کرنے والی تنظیم ہے۔

اس اسکیم کو 2022-23 کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 7.96 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جو ملک کے 777 اضلاع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ خاص طور پر، شرکاء میں 52 فیصد لڑکیاں شامل تھیں، جو اس اقدام کی جامع نوعیت کو مزید واضح کرتی ہیں۔ انسپائر- مانک زیادہ تر صنفی اور جغرافیائی تنوع کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں حصہ لینے والے اسکولوں کی اکثریت دیہی علاقوں سے آتی ہے۔

17-18 ستمبر 2024 تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں اسکول کے طلباء، اساتذہ، عہدیداروں اور عام لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت دیکھنے میں آئی، جس سے نوجوان اختراع کاروں کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ایک متاثر کن ماحول پیدا ہوا۔ اس تقریب نے انسپائر- مانک کے لیے ایک اور کامیاب سال درج کیا، کیونکہ یہ نوجوان طلباء میں جدت کو فروغ دیتا ہے اور بھارت کی سائنسی برادری کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرتا ہے۔

پہلا انعام گورنمنٹ ہائی اُدوت گڑھ، بھنڈ، مدھیہ پردیش کے دسویں جماعت کے دیپک نے حاصل کیا۔ انھیں یہ انعام اسمارٹ فون میں محفوظ وژن فاصلاتی سینسر کے لیے دیا گیا؛ دوسرا انعام منتھن اسکول، گوتم بدھ نگر، اتر پردیش کے 10ویں جماعت کے آنے دویدی کو ان کے اختراعی پروجیکٹ پلاسٹک کوڑے دان کے استعمال سے گڑھوں کی مرمتی نظام کے لیے دیا گیا؛ اور تیسرا انعام جی پی یو سی ککوجا، اڈوپی، کرناٹک کے 9ویں کلاس کے امولیا ہیگڑے کو سیلاب کا پتہ لگانے والے کھمبے کے لیے دیا گیا۔

DSC04011

 

گیارہویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ (این ایل ای پی سی) 2024 کے فاتحین کی فہرست:-

نمبر شمار

طالب علم کا نام

کلاس

اسکول کا نام اور پتہ

آئیڈیا / اختراع کا عنوان

1

روپیش کمار

10

دہلی پبلک اسکول، بوکارو، جھارکھنڈ

ایمبولینس خدمات میں تاخیر کی روک تھام سے متعلق آلہ

2

انس فیضان

8

سری راما کرشنا سردا آشرم (وویکانند سنٹرل اسکول)، ہزاری باغ، جھارکھنڈ

منی موبائل ٹاور

3

جھنیندر شرما

7

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول گونسار، سلور، راجستھان

آئس ٹرے کے ساتھ ری چارج کی صلاحیت والا کولر

4

پلوی

9

جی ایس ایس ڈلمانا سیکنڈری اسکول، ہنومان گڑھ، راجستھان

کثیر مقصدی مکسر

5

انامیکا یادو

7

مہاتما گاندھی گورنمنٹ اسکول، جے پور، راجستھان

شکتی – شاک اسٹک

6

آہل علی

7

سر پدمپت سنگھانیا اسکول، کوٹا، راجستھان

اِن بلٹ فیول پروٹیکشن ڈیوائس

7

پرمود

10

جی ایس ایس ایس گاندھی باری، ہنومان گڑھ، راجستھان

کثری مقصدی زرعی آلہ

8

شوبھاشری ساہو

9

پرمیٹھا ہیرٹیج اسکول، کریم نگر، تلنگانہ

ملٹی فنکشنل ایگرو مشین

9

شرویا مشرا

7

کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، سی آر پی ایف کالونی، بھبنیشور، اوڈیشہ

گونگے اور بہروں کے لئے آلہ سماعت

10

لکوی ایم سومی

10

رام جانکی ہائر سیکنڈری اسکول، دیماپور، ناگالینڈ

کنسنٹریٹیو ہیڈ فون

11

سویٹی

7

ریڈینٹ پبلک اسکول، اودھم سنگھ نگر، اتراکھنڈ

کنورٹیبل ہیلس

12

کوستبھ شریام

9

آرمی پبلک اسکول، دہرادون، اتراکھنڈ

جنگلاتی آگ بجھانے کا آلہ

13

مینک رانا

8

جی آئی سی پونتھی، جاکھولی، رودرپریاگ، اتراکھنڈ

پاؤں سے چلنے والے ڈھکن کے ساتھ کموڈ

14

ایگریما نیرولا

10

آدرش پبلک اسکول، ویسٹ دہلی

اسمارٹ وہیل چیئر

15

ریداکشی گنجو

9

ڈولفن انٹرنیشنل اسکول، پلواما، جموں و کشمیر

کثیر صلاحیتوں سے آراستہ کانگڑی

16

آدرش

9

گورنمنٹ ماڈل سینئر سیکنڈری ساکول، سیکٹر 8 بی، چنڈی گڑھ

جوگنگ چارجر

17

پوروی راج

8

بھوانی کنیا مدھیہ ودیالیہ خنجرپور، بھاگلپور، بہار

کینولا سیفٹی دستانے

18

پولاگلا  تھرینادھ

10

ایس کے پی ڈی بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، چنئی، تمل ناڈو

معمر مسافروں کے لیے قابل ایڈجسٹ اوپری برتھ

19

سدنیا دنیاندیو واشی ولے

9

دنیاندیپ انگلش میڈیم اسکول، ستارا، مہاراشٹر

اسمارٹ کثیر مقصدی میز

20

ساکشی بھاردواج

8

گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول جاڈلا، اونا، ہماچل پردیش

کئی خوبیوں والا نِک فین

21

گائتری سلیکھا شنگاڈے

9

شری سوامی سمرتھ دیان پیٹھس سہیادری نیشنل اسکول، پونے، مہاراشٹر

موڈیفائڈ پیپر کٹر

22

کنائیا اودے بھان پرجاپتی

6

ویجالپور مشرا شالا نمبر 15، بھڑوچ، گجرات

 

دستی کھائی کی صفائی کی مشین

23

پریانشی کماری کانوبھائی تھوراٹ

7

کیلاؤنی پٹیل پرائمری اسکول، ولساڑ، گجرات

صفائی کے لیے یونیورسل ہینڈل

24

سومیا رنجن ساہو

7

مجھیکورا پروجیکٹ یو پی اسکول، جگر سنگھ پور، اوڈیشہ

اسکولی بچوں کے لیے ایکسرسائز ڈیسک

25

شرومنی داہیکر

10

جی ایچ ایس ایس ایکسیلنس، لانجی، بالاگھاٹ، مدھیہ پردیش

لوٹس سلک: ایک قدرتی کپڑا

26

آروش ناگ

7

ساگر پبلک اسکول روہت نگر، بھوپال، مدھیہ پردیش

فائر پروف مٹیریل

27

ایشوری مورے

9

ودیہی اسکول آف ایکسیلنس، بنگلور اربن، کرناٹک

تھرمل امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹوائلٹ میں گرنے کا پتہ لگانا

28

آیوش

10

آگک نیٹور، اترکاشی، اتراکھنڈ

کثیر مقصدی لفٹنگ مشین

 

**********

ش ح۔ ش ب۔ م  ر

 (U: 202)


(Release ID: 2057018) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil