زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے خریف 2024 فصلوں کی پیداوار کاجائزہ لینے کے لئےشراکت داروں کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا
خریف 2024 کے لیے چاول اور مکئی کی پیداوار امید افزا ہونے کاامکان
Posted On:
20 SEP 2024 12:27PM by PIB Delhi
اس ماہ کے ابتدائی ہفتے کے دوران مشاورتی اقدام کے تسلسل میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے مشیر(اے ایس اینڈ ڈی اے) محترمہ روچیکا گپتا کی سربراہی میں کل کرشی بھون، نئی دہلی میں شراکت داروں کے ساتھ دوسرے دور کی مشاورتی میٹنگ کاانعقادکیا۔ مشاورتی میٹنگ کا محور کپاس اور گنے کے ساتھ ساتھ اناج اور تلہن کی پیداوار کا منظرنامہ تھا، جو کہ خریف 2024 کے سیزن کے لیے پہلے پیشگی تخمینوں کے اجراء سے پہلے تھا، جو اکتوبر 2024 کےلئے پہلے سے طے شدہ تھا۔ کلیدی شراکت داروں، بشمول کریسیل ریسرچ، ایگری واچ، انڈیا پلسز اور گرین ایسوسی ایشن (آئی پی جی اے) ، انڈین آئل سیڈ اینڈ پروڈکشن ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آئی او پی ای پی سی)، انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن (آئی ایس ایم اے)،آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آئل سیڈ ریسرچ (آئی آئی او آر) ، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) ، محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈ ی ایف پی ڈی)، گندم، گنا، چاول، تلہن اور کپاس کے کراپ ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے) موجود تھے اوراس گفتگو میں فعال طور پر مصروف تھے۔
خریف 2024 کے سیزن کے لیے فصلوں کے موجودہ پیداواری منظر نامے کے حوالے سے اہم مشورے اور شراکت داروں سے ابتدائی جائزے حاصل کرنا اس مشاورت کا بنیادی مقصد تھا۔یہ شراکتیں ان زرعی فصلوں کے پہلے پیشگی تخمینہ کے لیے لازمی ہوں گی۔ میٹنگ کے دوران، شرکاء نے فصلوں کی حالت کی تشخیص اور تخمینہ لگانے کے طریقہ کار سمیت متعدد مسائل پر قابل قدر مہارت کا اشتراک کیا۔ شراکت داروں کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، چاول اور مکئی کی پیداوار آئندہ سیزن کے لیے امید افزا ہونے کی توقع ہے۔ تاہم فصل کے تنوع کی وجہ سے اس موسم میں کپاس کا رقبہ کم ہونے کی امید ہے۔
مشاورت کا اختتام شراکت داروں کے ساتھ ہوا جس میں وزارت اور صنعت کے ماہرین کے درمیان جاری تعاون اور مسلسل معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ اقدام فصل کی پیداوار کی پیشن گوئی میں زیادہ درست ہدف حاصل کرنے کی طرف ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
******
ش ح۔م ح ۔ ف ر
U:196
(Release ID: 2056933)
Visitor Counter : 53