محنت اور روزگار کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے لئے وزارت محنت وروزگار سرگرم
Posted On:
20 SEP 2024 11:41AM by PIB Delhi
وزارت محنت و روزگار اپنے ماتحت/ منسلک/ خود مختار تنظیموں کے ساتھ‘سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم’ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی جو 17 ستمبر کو‘سوبھو سوچھتا- سنسکار سوچھتا’ کے تھیم کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ اس مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2024 کو سوچھ بھارت دیوس کے جشن کے ساتھ ہوگا۔
‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ مہم کے افتتاحی روز ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ، وزیر محنت اور روزگار محترمہ سمیتا داؤرا، سکریٹری (محنت اور روزگار) اور دیگر افسران کے ساتھ نئی دہلی کے رفیع مارگ پر واقع شرم شکتی بھون کے احاطے میں درخت لگا کرخصوصی مہم ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ کا آغاز کیا۔
اس مدت کے دوران وزارت خصوصی صفائی مہم، شرم دان، صفائی مترا ہیلتھ چیک اپ شیور، انسانی زنجیر کی حوصلہ افزائی کرنے والی سوچھتا وغیرہ کا اہتمام کرے گی۔ مہم کے دوران پینٹنگ، سلوگن، عوامی بھاگیداری پر زور دینے والے مضمون نویسی اور بیداری کو فروغ دینے اور صفائی کے اقدامات میں کمیونٹی کی شمولیت جیسے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔
محنت اور روزگار کی وزارت ملک بھر میں اپنے دفاتر کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ مل کر شناخت شدہ کلین لینس ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو) پر خصوصی مہم کا اہتمام کرے گی جس میں عام لوگوں کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ ظ ا۔ ع ر
U-193
(Release ID: 2056914)
Visitor Counter : 35