امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ امور صارفین ، حکومت ہند نے خصوصی مہم 4.0 کے تیاری کے مرحلے کا آغاز کیا

Posted On: 20 SEP 2024 10:13AM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین (ڈی او سی اے) ، حکومت ہند نے خصوصی مہم 4.0 کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس میں 17 ستمبر سے یکم  اکتوبر 2024 تک صفائی کو فروغ دینے اور مختلف پیرامیٹرز میں بیک لاگ کو کم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

خصوصی مہم 4.0  کی تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ نے ریکارڈ مینجمنٹ کے ذریعے غیر استعمال شدہ فائلوں کی شناخت اور انہیں ختم کرنے اور ای-آفس سے زائد فائلوں کو ہٹانے/بند کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس طرح ڈیجیٹل ویسٹ کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ کے تمام سیکشنز، کوریڈورز اور ریکارڈ روم میں بھی صفائی مہم چلائی جائے گی۔

محکمہ کے اندر موثر عملی کارکردگی کے لیے صفائی، صحت مند کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے، محترمہ  ندھی کھرے، سکریٹری (سی اے) نے دیگر سینئر افسر کے ساتھ مختلف محکموں کے  دفاتر کا معائنہ کیا۔ اپنے معائنے کے دوران، انہوں نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، عملے کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی اور افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کام کرنے کا اچھا ماحول بنائیں اور  وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیتے رہیں نیز فزیکل فائلوں کا موثر ریکارڈ رکھیں۔ انہوں نےمحکمہ کے الیکٹرانک ویسٹ کی علاحدگی اور تجویز کنندہ کو ٹھکانے لگانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-20101342OZKA.png

ڈی او سی اے ،ان اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کا مقصد اس سال بھی کارکردگی اور صفائی کو فروغ دینے میں مزید بہتر پیش رفت حاصل کرنا ہے۔

*************

(ش ح ۔ش ت۔ج ا(

U.No 186


(Release ID: 2056883) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Tamil