وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی  نے بحری آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی فاؤنڈیشنوں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 19 SEP 2024 8:42PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے(آئی سی جی) نے 19 ستمبر 2024 کو آئی سی جی صدردفتر،  واقع نئی دہلی میں بحری تحفظ کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے ’دی ہیبی ٹیٹس ٹرسٹ‘ اور ’ایچ سی ایل فاؤنڈیشن‘کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔ تزویراتی شراکت داری کا مقصد تحفظ کے اہم اقدامات کو نافذ کرنا ہے ، اور تعاون کے حصے کے طور پر کلیدی کوششوں میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

  • گھوسٹ نیٹ کو ہٹانا: فشنگ نیٹ کو ضائع کرنے کے مسئلے کو حل کرنا، جو سمندری ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتے ہیں۔
  • گھوسٹ گیئر ایگریگیشن علاقوں کی نقشہ سازی اور درجہ بندی: صفائی کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے ترجیح دینے کے لیے گھوسٹ گیئر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطوں کے بارے میں معلومات کو بڑھانا۔
  • ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں میں سروے: حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور تحفظ، کمزور سمندری رہائش گاہوں پر توجہ مرکوز کرنا۔
  • کمیونٹی کی شمولیت: سمندری ماحولیاتی نظام کی سرپرستی کو فروغ دینے کے لیے ساحلی برادریوں کو تحفظ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا۔

مفاہمتی عرضداشت پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز اینڈ کوسٹل سکیورٹی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) انوپم رائے، ایچ سی ایل فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندھی پندھیر اور دی ہیبی ٹیٹس ٹرسٹ کے سربراہ جناب رشی کیش چوان نے دستخط کیے۔ آئی جی انوپم رائے نے اس پہل قدمی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ شراکت داری ساحلی ماحولیاتی نظام کی صحت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو حیاتیاتی تنوع اور ساحلی برادریوں کی روزی روٹی دونوں کے لیے ضروری ہے۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:180


(Release ID: 2056846) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Telugu