الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے ‘سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا’ کے تھیم کے ساتھ ‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ (ایس ایچ ایس-2024) مہم کو منظم کرنے کا عزم کیا

Posted On: 19 SEP 2024 5:19PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کی ہدایت پر گزشتہ 10 برسوں سے سوچھتا مہم جاری ہے ، جس کے تحت  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی  کامحکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) اورہاؤسنگ کی وزارت اور شہری امور کی وزارت (ایم او یو ایچ اے)اور حکومت کے پورے نقطہ نظر کے ساتھ  ‘صفائی  کو سب کا کاروبار’ بنانے کے لئے عوامی شراکت پر زور دے رہی ہے ۔

ایس ایچ ایس - 2024 ایونٹ کی 10 ویں سالگرہ پر، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے  17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران ‘سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا’ کے تھیم کے ساتھ ‘‘سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس- 2024) مہم کو پورےجوش وخروش کے ساتھ منظم کرنے کا عزم کیا۔ ایونٹ کے آغاز کے طور پر متعلقہ تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ویڈیو کال کی میٹنگ ہوئی، مختلف سرگرمیوں کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اور سی ٹی اوز کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ پورے الیکٹرانکس نکیتن میں عمارت کو صاف کرنے کے لیےمچھرکوختم کرنے کے لئے فوگنگ کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-191720321BWN.png

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری  جناب ایس کرشنن کے ذریعہ سوچھتاکاحلف لیاگیا

ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری کے ذریعہ 17.09.2024 کو سووچھتا کاحلف لیا گیا،جس میں  ایڈیشنل سکرٹری، جوائنٹ سکریٹریز، گروپ کوآرڈینیٹرس، سی آئی ایس ا یف کے افسران اور عملے، سی ای اوز اورایم ای آئی ٹی وائی کے افسران اور اہلکاروں نے  شرکت کی تھی۔

خود مختارادارے/ منسلک/ ماتحت دفاتر/ قانونی اداروں/ خود مختار سوسائٹیز اورپی ایس یوزکے ساتھ ، این آئی سی، ایس ٹی کیو سی، سی سی اے، آئی سی ای آر ٹی، یو آئی ڈی اے آئی، این آئی ای ایل آئی ٹی،ایس ٹی پی آئی، ای آر این ای ٹی انڈیا، سی-ڈی اے سی، سی-ایم ای ٹی،  ایس اے ایم ای ای ٹی، ایس سی ایل، بی آئی ایس اے جی (این) ا ین آئی ایکس آئی،، ڈی آئی سی(بشمول ایم وائی- جی او وی، این ای جی ڈی)، سی ایس سی نے متعلقہ سوچھتا کا حلف  لیا۔ وہاں سوچھتا ہی سیوا کے بینرز اور پوسٹر نمایاں طور پر آویزاں تھے۔

اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز لی گئی ہیں اور ایس ایچ ایس پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ایم ای آئی ٹی وائی ایچ کیو ، نئی دہلی کے ذریعہ صفائی کے مختلف ہدف یونٹس (یوٹی یو ایس) کا دوبارہ دورہ کیا گیا اور ان کی صفائی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ ایم ای آئی ٹی وائی نے ایکس سوشل میڈیا پر پیغامات بھی جاری کیے ہیں۔

 

********

ش ح۔ م ع ن۔ف ر

 (U: 159)



(Release ID: 2056774) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil