عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے سی پی جی آر اے ایم ایس میں حل کی گئی شکایات کی فہرست جاری کی
ایک سے 18 ستمبر 2024 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 37,942 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
Posted On:
19 SEP 2024 4:00PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے یکم سے 18 ستمبر 2024 کے درمیان شکایات کے ازالہ کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 37,942 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
یکم سے 18 ستمبر 2024 کی مدت کے دوران شکایات کے ازالے کرنے میں سرفہرست 5 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
ریاست کانام
|
ازالہ شدہ کل شکایات
|
1
|
اترپردیش
|
12,285
|
2
|
مہاراشٹر
|
4,439
|
3
|
آسام
|
3,804
|
4
|
گجرات
|
2,744
|
5
|
ہریانہ
|
1,818
|
شکایات کے موثر ازالہ کی 4 کامیاب کہانیاں ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔
1.جی ایس ٹی کے تحت کیش بیلنس کی واپسی میں تاخیر
جناب محمد نسیم نے 7 مئی 2024 کو 40,732روپے کے نقد بیلنس کے لیے رقم کی واپسی کی درخواست دائر کی، لیکن مہینوں بعد بھی رقم واپس نہیں ملی۔ اس ضمن میں انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس دائر کر کے ریفنڈ آرڈر پاس کرنے اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے کی درخواست کی۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرنے کے بعد، جی ایس ٹی آئی کے دورے کے بعد اور دیگر ضروری ضوابط کی عمل آوری کے بعد 40,732 روپے شہری کوجاری کردیئے گئے۔
2.غلط ای بی میٹر ریڈنگ اور اوور بلنگ
جناب رام کرشنن ایم وی کوغلط میٹر ریڈنگ کی وجہ سے جون 2024 میں 1,35,512 روپے کا غیر معمولی طور پر زیادہ بجلی کا بل موصول ہوا، جس کا اوسط بل عام طور پر3,000 روپے ہے۔اس کے علاوہ شہری ای بی آفس جانے سے قاصر تھا کیونکہ وہ ہسپتال میں تھا۔ سی پی جی آر ااےایم ایس پورٹل پر شکایت درج کرنے کے بعد، 12 دنوں کے اندر ہی بجلی بورڈ نے غلطی کو درست کیا، میٹر ریڈنگ کو اپ ڈیٹ کیا اور بل کی رقم کو درست کیا۔
3.پرائیویٹ اسکول میں اسٹڈی میٹریلز کے لیے اوور چارجنگ سے متعلق شکایت
ایک پرائیویٹ اسکول میں 9ویں جماعت کے طالب علم کی ماں محترمہ کے آر ہری ناتھ نے اسکول انتظامیہ کی طرف سے اسکول سے ہی زیادہ قیمت پر اسٹڈی میٹریل خریدنے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کی شکایت کی۔ نوٹ بک کے لیے 1700 اور تمام کتابی مواد کے لیے 9,700، ان سے وصول کئے گئے،جس کی قیمت اوپن مارکیٹ میں نمایاں طور پر کم ہے۔ انہوں نے پرائیویٹ اسکولوں میں فیس کے ڈھانچے پر نظرثانی کی درخواست کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اسکولوں کو زیادہ قیمت پر مواد فروخت کرنے سے روکے۔سی پی جی آر اے ایم ایس جمع کرانے کے بعد، وہ آندھرا پردیش کے ضلع انامایا کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر کے پاس ایک نمائندگی پیش کرنے میں کامیاب رہی۔ نتیجے کے طور پر، اسکول کی انتظامیہ نے مسئلہ حل کیا اور شہری نے شکایت کےفور ی ازالہ کے لئے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
شہری www.pgportal.gov.in پر لاگ ان کرکے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کر سکتے ہیں ۔
********
ش ح۔ م ع ن۔ف ر
(U: 158)
(Release ID: 2056755)
Visitor Counter : 23