وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

قبائلی علاقوں  میں مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سودیش درشن کے تحت ایک ہزار قبائلی رہائشوں کو فروغ دیا جائے گا


سیاحت کے امکانات والے قبائلی گاؤوں میں 10-5 رہائشوں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کی جائے گی

ہر گھر کو نئے کمرے کی تعمیر کے لئے 5 لاکھ روپئے ملیں گے: تزئین نو کے لئے 3 لاکھ روپئے اور دیہی برادری ضروریات کے لئے 5 لاکھ روپئے دیئے جائیں گے

Posted On: 19 SEP 2024 4:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں 18؍ ستمبر 2024 کو ہوئے  مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  مجموعی طور پر 79,156 کروڑ روپئے (مرکزی حصہ: 56,333کروڑ روپئے اور ریاستی حصہ:22,823)کی تخمینہ لاگت والے پردھان منتری جن جاتیہ انت گرام ابھیان کو منظوری دی گئی تاکہ امنگوں والے اضلاع اورقبائلی خاندانوں کے غلبے والے گاؤں کو اپناکر قبائلی برادریوں کی  معاشی- سماجی حالت میں سدھار لایا جاسکے۔ اس کے تحت 63,000 گاوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جس سے پانچ کروڑ سے زیادہ قبائلی افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے تحت 30 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قبائلی آبادی کے غلبے والے 549 ضلعوں اور 2740 بلاکس کا احاطہ کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015CEW.jpg

اس مشن میں 25 اسکیمیں؍گنجائشیں موجود ہیں جو 17 لائن وزارتوں  میں نافذ ہوں گی۔ ہر وزارت؍ محکمہ مقررہ وقت میں انہیں اگلے پانچ سالوں میں ڈیولپمنٹ ایکشن پلان فار شیڈولڈ ٹرائبس(ڈی اے پی ایس ٹی) کے ذریعے فراہم کردہ فنڈزخرچ کرکےاپنے سے تعلق رکھنے والی اسکیم کےنفاذ کا ذمہ دار ہوگا۔

مشن کی ایک اسکیم قبائلی رہائش والی سودیش درشن ہے جس کا نفاذ سیاحت کی وزارت کی جانب سے کیا جائے گا۔ وزارت سیاحت کی جانب سے سودیش جنکشن کے تحت قبائلی علاقوں میں سیاحت کے امکانات سے مطابقت رکھتے ہوئے اور قبائلی برادری کو متبادل ذریعۂ معاش فراہم کرنے کے نقطۂ نظر سے ایک ہزار رہائشوں کو فروغ دیاجائے گا۔ جن گاوؤں میں سیاحت کے امکانات موجود ہیں وہاں قبائلی رہائشوں کے لئے اور ایک گاؤں میں 10-5رہائشوں کی تعمیر کے لئےمالی امداد دی جائے گی۔ ہر رہائشی دو نئے کمروں کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپئے،موجودہ کمروں کی تزئین نو کے لئے تین لاکھ روپئے اوردیہی برادری ضروریات کے لئے پانچ لاکھ روپئے حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B72X.jpg

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق بھارت میں درج فہرست ذاتوں کا آبادی 10کروڑ 45 لاکھ ہے اور وہ 705 سے زیادہ قبائلی برادریوں کے ساتھ ملک کے دور دراز اور مشکل رسائی کے علاقوں میں آباد  ہیں۔ پردھان منتری جن جاتیہ انّت گرام ابھیان کے
ذریعہ بھارت سرکار کی مختلف اسکیموں کے امتزاج کو بروئے کار لاتے ہوئے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، رہن سہن کے شعبے میں کمیوں کو دور کرنے سے متعلق پی ایم جے اے این ایم اے این (پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان) کا استعمال کرتے ہوئے قبائلی علاقوں اور برادریوں کی بہبود کی خاطر قابل رسائی اور جامع اور پائیدار ترقیاتی نقطۂ نظر اپنایا گیا۔

ابھیان کے تحت احاطہ کئے گئے قبائلی گاوؤں کومتعلقہ محکمے کی جانب سےاسکیم میں شناخت کردہ اس کی خصوصی ضروریات اور کمیوں کے لئے  پی ایم گتی شکتی پورٹل پر نشان زد کیا جائے گا۔ پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم پر حقیقی اور اقتصادی ترقی کی نگرانی کی جائے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعوں کو انعام دیا جائے گا۔

 

************

ش ح۔ض ر۔ ول

U:154



(Release ID: 2056753) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam