عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر حل کی گئی شکایات کی فہرست جاری کی
مرکزی وزاریوں ؍ محکموں نے 01سے 18 ستمبر 2024 کے درمیان 67,688عوامی شکایتوں کا ازالہ کیا
Posted On:
19 SEP 2024 4:01PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے 01سے 18 ستمبر 2024 کے درمیان حل کی گئی شکایتوں کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق مرکزی وزاریوں ؍ محکموں نے 67,688شکایتوں کا ازالہ کیا۔
ایک سے 18؍ ستمبر 2024 کی مدت کے دوران شکایات کے ازالے کے معاملے میں سرفہرست رہیں بھارت سرکار کی پہلی پانچ وزارتیں ؍ محکمے اس طرح ہیں:
شمار نمبر
|
وزارت ؍ محکمے کا نام
|
حل کی گئی معموعی شکایات
|
1
|
محنت اور روزگار کی وزارت
|
10,148
|
2
|
اقتصادی خدمات کا محکمہ (بینکنگ شعبہ)
|
6,605
|
3
|
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ
|
5,158
|
4
|
سابق فوجیوں کی بہبود کا محکمہ
|
3,239
|
5
|
ریلوے کی وزارت(ریلوے بورڈ)
|
3,116
|
شکایتوں کے موثر ازالے میں درج فہرست چار معاملے پیش کئے گئے۔
1۔ او آر اوپی 2 کی تیسری اور چوتھی قسط نہ ملنے سے متعلق شکایت
بھارتی فضائیہ کے سابق اہلکار جناب سندیپ کمارنے اور آر او پی 2 کی تیسری اور چوتھی قسط نہ ملنے سے متعلق شکایات درج کی۔ نومبر میں ایس پی اے آر سی ایچ نظام میں منتقلی کے باوجود انہیں رقم ادا نہیں کی جاسکی۔ اس کے بعد شکایت کنندہ نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کی، جس کے بعد اس معاملے پر کام کیا گیا اور شکایت کنندہ کو اطلاع دی گئی کہ متعلقہ اتھارٹی نے ان کے 40,423 روپے کی ادائیگی کو منظوری دے دی ہے۔
2۔ زچگی سے متعلق دعوؤں کی ادائیگی میں تاخیر
محترمہ انامیکا نے ستمبر 2023 میں اپنی زچگی کے دعوؤں سے متعلق دستاویزات جمع کرائے تاہم انہیں ای ایس آئی سی کانپور کی نوین مارکیٹ شاخ سے کوئی مدد نہیں ملی۔ اپنی خرابیٔ صحت کے باوجود انہیں بار بار شاخ میں آنے کو کہا جاتا رہا۔ محترمہ انامیکا کی جانب سے سبھی ضروری کاغذات فراہم کئے جانے کے باوجود انہیں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اس کے علاوہ عملے کے اراکین نے ان کے دعوؤں کو نمٹانے کے لئے ان سے پیسے بھی مانگے۔ اس سے پریشان محترمہ انامیکا نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایت درج کرائی۔ شکایت کے اندراج کے بعد محترمہ انامیکا کے دعوؤں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں اپنی شکایت کے اندراج کے محض ایک مہینے یعنی 9؍اگست 2024 کو ای –ادائیگی کے ذریعےزچگی دعوے کی رقم 1,54,518 روپے ادا کئے گئے۔
3۔ انکم ٹیکس کی غلط رقم سے متعلق شکایت اور ریفنڈ کا دعویٰ
ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ کے ملازم جناب نتن شریواستو کو آجر کے جانب سے دفعہ(1) 89 میں چھوٹ کے اہل ہونے کے باوجود مالی سال 14-2013 کے لئے 1,77,740 روپے کی ٹیکس رقم کا غلط مطالبہ کیا گیا۔ سی پی سی اور آئی ٹی او روہتک کو متعدد متعلقہ دستاویزات جمع کرنے کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا۔ سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت کے اندراج کے 13 دنوں کے اندر 33,770روپے کی ریفنڈ رقم جاری کر دی گئی۔
4 ۔سرکاری اجولا گیس کنکشن اسکیم میں تاخیر
مغربی بنگال کے کوچ بہار کی محترمہ الپنا خاتون نے بادل رائے ایچ پی گیس گرامین وِترک کے ذریعہ اجولا گیس کنکشن کے لئے درخواست پیش کی۔ درخواست کے باوجود انہیں کنکشن نہیں ملا۔
سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج ہونے کے بعد ڈسٹری بیوٹر نے ایک ہفتے میں مسئلہ حل کرتے ہوئے 6 ؍اگست 2024 کو انہیں کنکشن فراہم کرنے کی تصدیق کی۔ شکایت کنندہ نے بھی تحریری طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں اسکیم کے فائدے مل چکے ہیں۔ شہری، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر لاگ ان کرکے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
www.pgportal.gov.in
************
ش ح۔ض ر۔ ول
U:149
(Release ID: 2056728)
Visitor Counter : 35