عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

عملہ اور تربیت کے محکمہ میں خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب انعقاد کی تیاریاں شروع

Posted On: 19 SEP 2024 2:19PM by PIB Delhi

عملہ اور تربیت کے محکمے نے منسلک/ ذیلی  دفاتر کے ساتھ مل کر سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا میں پڑے معاملات کا تصفیہ کرنے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سوچھتا کو زندگی کا حصہ بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے اور معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے "کم از کم حکمرانی، زیادہ سے زیادہ حکومت" کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

تیاری کا مرحلہ: 16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کے مرحلے کے دوران، ریکارڈ کا جائزہ لینے، ڈیجیٹائزیشن اور ریکارڈ ویڈنگ، عوامی شکایات کے ازالے، آر ٹی آئیز، پی ایم او، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات ، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں وغیرہ، بلیک اسپاٹ کی نشاندہی کے ساتھ، خصوصی صفائی  ستھرائی مہم کے لیے جگہوں پر  خصوصی توجہ کے ساتھ اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ محکمہ جاتی ریکارڈ کے سلسلے میں ڈیجیٹائزیشن کے کام کو انجام دینے اور دفاتر میں فائلوں کی شکل میں ریکارڈکے انبار کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن ایجنسیوں کی خدمات لی جارہی ہے۔

تیاری کی سرگرمیوں کا جائزہ: ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری (پی) نے مہم کے دوران سرگرمیوں کی احتیاط سے نگرانی کرنے اور اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے محکمہ کے تمام سینئر افسران کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی۔

عملہ اور تربیت کے محکمے نے اپنے متعلقہ/ ذیلی  دفاتر کے ساتھ 2اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران زیر التواء معاملات اور سوچھتا کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لیا۔

*************

ش ح ۔ ک ا۔ ع ر

U. No. 139



(Release ID: 2056659) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil