شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر سکانتا مجومدار  کا شمال مشرقی بھارت کا دورہ

Posted On: 18 SEP 2024 10:00PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی تعلیم اور ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا   مجومدار، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت کا چارج سنبھالنے کے بعد 19 اور 20 ستمبر 2024 کو آسام، گوہاٹی کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے ایک حصہ کے طور پر ڈاکڑ مجومدار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ  (این آئی پی ای آر) گوہاٹی میں شرکت کریں گے جہاں وہ سینٹرل اینیمل فیسلٹی ( سی اے ایف) اور ان وٹروڈرگ ٹیسٹنگ فیسلٹی کا افتتاح کریں گے۔ یہ دونوں ایس ٹی آئی این ای آر (سا ئنس اینڈ ٹکنالوجی انٹروینشنس ان دی نارتھ ایسٹ ریجن) کے تحت این ای سی اور ایم ڈی او این ای آر کے ذریعہ اسپانسر کئے گئے  ہیں۔

بعد ازاں ، ڈاکٹر مجومدار گوہاٹی یونیورسٹی میں برہم پتر اسٹڈی بلڈنگ افتتاح کریں گے اور برہم پتر اسٹڈی سرکل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔  

اس دورے کا مقصد تعلیم اور تحقیق میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنا اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

*******

ش ح۔ ش آ ۔ ا م

U-NO.132

 


(Release ID: 2056634) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Assamese