محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کی وزارت اڈیشہ کے بھونیشورمیں مشرقی ریاستوں کے ساتھ چوتھی علاقائی میٹنگ کا انعقاد کرے گی


اس میٹنگ میں مزدوروں سے متعلق اصلاحات، سماجی تحفظ اور روزگار کے بارے میں بات چیت ہوگی

Posted On: 19 SEP 2024 1:56PM by PIB Delhi

بھونیشور میں 20.09.2024 (جمعہ) کو مشرقی ریاستوں یعنی  اڈیشہ، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ کی ایک علاقائی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومتِ ہند کی محنت اور روزگار کی وزارت کے زیر اہتمام یہ میٹنگ مختلف مسائل پر بات چیت کے لیے منعقد کی جارہی ہے جس میں لیبر ریفارمز، غیر منظم ورکروں کے ای شرم-نیشنل ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو)، بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز (بی او سی ڈبلیو)، ملازمین کے ریاستی بیمہ کارپوریشن(ای ایس آئی سی) اور روزگار پیدا کرنے سے متعلق پروگراموں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

یہ میٹنگ حکومت ہند کی طرف سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ملک گیر سطح پر منعقد کی جانے والی سلسلہ وار علاقائی مشاورتوں کا ایک حصہ ہے، جس کا آغازکرناٹک کے بنگلورو میں جنوبی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ،کیرالہ، پڈوچیری اور انڈمان و نکوبار جزائر کے ساتھ پہلی علاقائی میٹنگ کے انعقاد سے ہوا ہے۔  اس کے بعد پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، لداخ اور راجستھان کی شمالی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ چنڈی گڑھ میں دوسری علاقائی میٹنگ ہوئی۔ تیسری علاقائی میٹنگ مہاراشٹر، گوا، گجرات، دمن اور دیو اور دادرا اور نگر حویلی اور لکشدیپ - مغربی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ گجرات کے راجکوٹ میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ کی صدارت محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا  کریں گی اور اس میں حکومت ہند اور ریاستوں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

اس میٹنگ کے دوران مزدوروں سے متعلق قوانین  کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے تیار کردہ مسودہ قوانین میں ہم آہنگی،محنت اور روزگار  کے اعداد و شمار سے متعلق مسائل  اورمجوزہ روزگار سے متعلق ترغیبی اسکیم (ای ایل آئی) پر تجاویز سے ، مائیگرینٹ ورکروں سمیت غیر منظم ورکروں کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد کی بآسانی فراہمی کے لیے ‘ون-اسٹاپ سالیوشن’ کے طور پر ‘ای-شرم پورٹل’ کا قیام،بی او سی کو ملنے والی مختلف مرکزی فلاحی اسکیموں کی کوریج میں توسیع، نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) وغیرہ سمیت مزدوروں اور روزگار سے متعلق اہم مسائل کے بارے میں  غور و خوض  کیا جائے گا۔

********

ش ح۔ ک ح۔  ت ع

 (U.136)


(Release ID: 2056615) Visitor Counter : 35