وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت برائے تعلیم  کے محکمہ اعلیٰ تعلیم   کی طرف سے خصوصی مہم 4.0کی تیاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2024 5:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت برائے تعلیم  کے محکمہ اعلیٰ تعلیم (ڈی او ایچ ای) کی طرف سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی جانے والی خصوصی مہم 4.0 میں  سرگرمی سے  حصہ لینے کی تیاری ہے۔  اس خصوصی مہم 4.0 کا مقصد تمام سرکاری دفاتر بشمول خود مختار ادارےکی صفائی کو بڑھا کر کام کی جگہ کے مجموعی ماحول کو بہتر بنا نا اور دفاتر اور مرکزی مالی اعانت سے چلنے والے اعلیٰ تعلیمی اداروں(ایچ ای آئیز)میں زیر التواء معاملات کو کم کر کےسوچھتا (صفائی) کو فروغ دینا ہے۔

شعبہ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی نے تمام  شراکت داروں  سے خصوصی مہم 4.0 کی کامیابی کو یقینی بنانے اور پچھلی مہموں کی کامیابیوں  سے گزر کر صفائی ستھرائی کو  زیادہ منظم اور جوابدہ بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔

اس خصوصی مہم 3.0 کے دوران، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنے کے لیے اہم کوششیں کیں اور ملک بھر میں  اس مہم کے تحت تقریبا 1150مقامات کا کامیابی سے احاطہ کیاگیا۔

مذکورہ مہم کے دوران نمایاں کامیابیاں درج ذیل تھیں:۔

  • عوامی شکایات: محکمہ نے 70فیصد عوامی  شکایات کو حل کیا، 2017 میں سے 2889 مقدمات کو نمٹا دیا گیا۔
  • عوامی شکایات کی اپیلیں: محکمہ نے اپیل کے عمل میں 70فیصد عوامی  شکایات کو حل کیا، 839 میں سے 591 مقدمات کاتصفیہ کیاگیا۔
  • ریکارڈ کا انتظام: 89فیصد فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا (9103میں سے 8071فائلیں) اور تقریبا 62 فیصد (5707فائلوں) کو ہٹادیاگیا۔
  • اسپیس آپٹیمائزیشن:اے آئی سی ٹی ای، ایچ ای آئیز اور یوجی سی کی طرف سے  رپورٹ کردہ اسپیس آپٹیمائزیشن تقریباً 3.15 لاکھ مربع فٹ ہے، جو  جگہ کی کشادگی  کے انتظام میں ایک   مؤثر حصہ  ہے۔
  • آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا: اے آئی سی ٹی ای، ایچ ای آئیز اور یوجی سی کی طرف سے  تقریبا 1.70کروڑ آمدنی درج کی گئی۔
  • گاڑیوں کی نیلامی: شاستری بھون میں 17 ناکارہ شدہ  گاڑیوں کی نیلامی کی گئی، جن کی فروخت سے 7.44لاکھ روپے  حاصل ہوئے۔
  • نامیاتی فضلہ کی تبدیلی: کینٹینوں کے سبز فضلے کو باغیچے کے استعمال کے لیے کھاد میں تبدیل کیا گیا اور کاغذ کو ری سائیکلنگ  کے لیے پلانٹ کی تنصیب کا آغاز کیا۔
  • ای ویسٹ ڈسپوزل: 205 تجدید شدہ کمپیوٹر سسٹمز 40 ایم سی ڈی اسکولوں کو عطیہ کیے گئے ، جس  کے تحت  تقریبا  900 متروک آئی ٹی آلات کو  جیم پورٹل پر نیلام کرنے کا منصوبہ ہے، جس کا تخمینہ تقریباً 6 لاکھ روپے کا ہوگا۔
  • چوبیس ٹرکوں کے ذریعے  200 ٹن ملبہ اور ردی کو ٹھکانے لگایا گیا۔
  • ڈیجیٹل پیش رفت: ایونٹ کے اعلانات اور پیغام کی تشہیر کے لیے ڈیجیٹل اسکرینیں نصب کی گئیں، جس سے بینرز اور اسٹینڈیز کے لیے پلاسٹک کے لچکدار مواد کے استعمال میں کمی آئی۔

خصوصی مہم 4.0 دو مرحلوں میں آگے بڑھے گی: ایک تیاری کا مرحلہ جو 16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک ہے ، اس کے بعد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک نفاذ  کا مرحلہ ہے ۔ تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ اعلیٰ تعلیم، مرکزی تعاون سے چلنے والے ادارے  ایچ ای آئیز ، یوجی سی اے آئی سی ٹی ای اور ڈی او ایچ ای کے تحت منسلک دفاتر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مخصوص اہداف مقرر کریں اور زیر التواء حوالوں کی نشاندہی کریں، اور صفائی اور جگہ کی کشادگی کے انتظام کے لیے کلیدی شعبوں کا خاکہ بنائیں۔ ساتھ ہی ریکارڈ مینجمنٹ، فرسودہ مواد کو ٹھکانے لگانے، ای ویسٹ اور دفاتر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس مرحلے میں وی آئی پی حوالوں اور شکایات سے نمٹنے کے لیے موثر ریکارڈ کے انتظام اور بہترین طریقوں پر تربیتی سیشن بھی شامل ہوں گے۔

نفاذ کا  یہ مرحلہ زیر التواء معاملات کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کرے گا، بشمول ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پی ایم او اور بین وزارتی مواصلات، عوامی شکایات، اور پارلیمانی یقین دہانیاں۔ حصہ لینے والے دفاتر کو روزانہ کی پیش رفت کی اطلاع دینے کی ضرورت ہوگی۔ اس مہم کا مقصد #SpecialCampaign4.0 ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے، پائیداری کو فروغ دینا اور سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم اعلیٰ اہداف کا تعین کرکے اور صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے انتظام اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے میں اپنی کوششوں کو وسعت دے کر خصوصی مہم 4.0 کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سال کی مہم کا مقصد دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنا کر، ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو بڑھا کر، اور ای ویسٹ اور پرانے ریکارڈ کو ٹھکانے لگانے میں تیزی لا کر خصوصی مہم 3.0 کے سنگ میل کو عبور کرنا ہے۔

******

ش ح۔ح ن۔م ذ

U:131


(ریلیز آئی ڈی: 2056603) وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी