نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ 20سے22 ستمبر 2024 تک  مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ دمن میں ایویئری، جامپور کا افتتاح کریں گے

نائب صدر جمہوریہ نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سلواسہ کا دورہ کریں گے

نائب صدر جمہوریہ گھوگھلا اور ایس ٹی پی دیومیں پی ایم اے وائی   (شہری) فلیٹس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 19 SEP 2024 12:39PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب  جگدیپ دھنکھڑ 20 سے 22 ستمبر 2024 تک مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ کایہ مرکز کے زیر انتظام  علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ متعدد اہم بنیادی ڈھانچہ جاتی اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ جناب دھنکھڑ  20 ستمبر کو دمن کے جمپور میں ایویئری (پرندوں کی آماجگاہ)کا افتتاح کریں گے۔ وہ جمپرین کے صحت و بہبود کے مرکز، گورنمنٹ انجینئرنگ کالج اور رنگن واڑہ پنچایت اور رنگن واڑہ اسکول کا بھی دورہ کریں گے۔

جناب جگدیپ دھنکھڑ21 ستمبر کو سلواسہ، دادر و نگر حویلی میں نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے  ہم کلام ہوں گے ۔ وہ ڈوکماردی آڈیٹوریم میں ویسٹ زون کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عوامی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن کی دوپہر کو نائب صدر جمہوریہ دیو میں مقامی پنچایتوں اور میونسپل کونسل کے منتخب نمائندوں سے رو برو ہوں گے ۔ مزید برآں جناب  دھنکھڑ کھوکھری جہاز اور دیو قلعہ سمیت اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ 22 ستمبر کو دیو میں گھوگھلا بلیو فلیگ بیچ اور گھوگھلا ٹینٹ سٹی کا دورہ کریں گے۔ وہ گھوگھلا میں پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) فلیٹس اور دیو میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا افتتاح کریں گے۔جناب  جگدیپ دھنکھڑ اپنے دورے کے آخری دن دیو میں کیوڑی علاقے میں تعلیمی مرکز کا بھی دورہ کریں گے۔

****

ش ح ۔م ش ع۔ ع د

U No- 133


(Release ID: 2056577) Visitor Counter : 42