ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کا آغاز


جناب گری راج سنگھ کی بہار کے سیمریامیں صفائی کے لیے شرمدان میں شرکت

Posted On: 19 SEP 2024 11:10AM by PIB Delhi

گزشتہ کل سے‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2024’ کے  آغاز کے ساتھ ہی وزارت برائے ٹیکسٹائل نے وزارت کے ماتحت دفاتر میں تقریبات کا آغاز کیا۔

اس سلسلے میں بہار کے سیمریا میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا جہاں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے صفائی کے لیے شرمدان میں شرکت کی اور ‘ایک پیڑماں کے نام’ مہم میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FZ3X.jpg

سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کے پہلے دن ، ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے وزارت برائے ٹیکسٹائل ، ادیوگ بھون ، نئی دہلی کے عہدیداروں سے صفائی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بنانے کے لیے سوچھتا کا عہد لیا۔

مذکورہ وزارت کے دائرہ کار میں آنے والی دیگر تنظیموں نے بھی مہم کے پہلے دن سوچھتا کا عہد کرایا۔  وزارت اور دیگر اداروں کے دفاتر اور عمارتوں میں نمایاں جگہوں پر سٹینڈیز لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B5JT.jpg

 

وزارت کی ویب سائٹس اور وزارت کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کے ڈیش بورڈ پر سوچھتا ہی سیوا کا بینر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ رسائی اور استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مہم کی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیاجارہا ہے۔

مذکورہ وزارت کے دائرہ کار میں آنے والے تمام اداروں میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 جو ایک ملک گیر تحریک ہے اور جس کا  مقصد روزمرہ کی زندگی میں صفائی اور حفظان صحت کے عزم کو تقویت دینا ہے ، منایاجارہا ہے۔

******

ش ح۔ح ن۔م ذ

U:127


(Release ID: 2056538) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil