امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ امور صارفین نے ’سوچھتا ہی سیوا-2024‘ مہم کا اہتمام کیا

Posted On: 18 SEP 2024 7:28PM by PIB Delhi

 حکومت ہند  کے محکمۂ امور صارفین نے اپنے مختلف ذیلی دفاتر اورپی ایس یوز میں آج ’’سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا‘‘کے عنوان سے ’سوچھتا ہی سیوا-  2024‘ مہم کا اہتمام کیا۔

صفائی ستھرائی کا عہد: محکمہ امور صارفین ، بی آئی ایس، دہرادون، این ٹی ایچ، گوہاٹی اور چنئی کے ایس آر او اور ایس آر ایل کے تمام عملہ عہد لیتے ہوئے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PRTU.png

محکمۂ امور صارفین کے افسران صفائی ستھرائی کا عہد لیتے ہوئے (18-09-2024)

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس): بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈزکے نئی دہلی میں واقع صدر دفاتر میں سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس )کے تحت ہندی پکھواڑا کے دوران اپنے ملازمین کے لئے اور ہندی ادب کے تعلق سے ان کی بیداری کے سلسلے میں ، بی آئی ایس کے صدر دفاتر میں شعبۂ ہندی کی طرف سے مشہور ناشرین کی کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VKJW.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FW44.png

بی آئی ایس میں سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)کے دوران کتابوں کی نمائش کی سرگرمیاں

بی آئی ایس کے ڈائرکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری نے سی وی او جناب آشیش ترپاٹھی اور بی آئی ایس صدر دفاتر کے دیگر سینئر افسران  اور ملازمین کی موجودگی میں کتابوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔یہ پروگرام بہت مفید تھا اور بی آئی ایس کے اہلکاروں کے ساتھ ہی شرکاء؍حاضرین نےاس کی ستائش کی ہے۔ کتاب کی نمائش کے دوران متعدد اہلکاروں نے  ہندی ادب کے نامور ادیبوں؍ناشرین کی تصنیفات؍حب الوطنی کی کتابوں وغیرہ کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UEIN.png

این ٹی ایچ ، گوہاٹی میں مورخہ 18-09-2024کو صفائی ستھرائی کا عہد لیتے ہوئے اہلکار

صفائی  مہم: آر آر ایس ایل، وارانسی اور آر آر ایس ایل، بنگلور کے دفاتر کے احاطے کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے کلچر کو فروغ دینے کے لئےخصوصی صفائی مہم منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005B1E5.jpg

ایس ایچ ایس 4.0کے تحت آر آر ایس ایل ، بنگلور کے دفاتر اور آلات کی صفائی کی گئی

یہ محکمہ صفائی ستھرائی کی مہم کو بڑھاوا دینے کی ایک دہائی کا جشن مناتے ہوئے،  ’’سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا‘‘کے عنوان سے ’سوچھتا ہی سیوا-  2024‘ مہم کی قیادت کرے گا۔ اس ملک گیر پہل کا اختتام 2 اکتوبر کو جامع صفائی کے تئیں ہندوستان کی لگن کی تاکید کرنے والے ’’سوچھ بھارت دیوس‘‘  کے شاندار جشن کے ساتھ ہوگا ۔

اس مہم کا مقصد ، ملک بھر میں چیلنجنگ اور نظر انداز شدہ فضلات کے  مراکز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی مہم پر توجہ مرکوز کرکے وسیع پیمانے پر اس کی وکالت اور لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔صفائی ملازمین کے اہم کردار کے اعتراف میں،ان کے تعاون  کا جشن منایا جائے گا۔

مہم کی تیاری کرتے ہوئے، محکمہ نے اپنے تمام عملہ اور فیلڈ یونٹوں کو ’سوچھتا ہی سیوا ‘پہل کی اہمیت سے آگاہ کیا ہے۔ 17 ستمبر 2024 سے 1 اکتوبر 2024 تک، محکمہ ملک گیر مہم کے سرخیل کے طور پرمتعدد  اہم سرگرمیاں انجام دے گا۔

***

ش ح ۔م ش ع۔ ع د

U No- 126 


(Release ID: 2056530) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi