مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
شعبہ ٹیلی کمیونیکیشنز نے باوقار سالانہ پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز- 2024 کے لیے نامزدگیوں کو طلب کیا
ٹیلی کام سیکٹر کے تمام پہلوؤں میں جدت اور عمدگی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز
بھارتی شہری اور بھارت میں رجسٹرڈ تنظیمیں اور ادارے درخواست دینے کے اہل ہیں
درخواستیں نیشنل ایوارڈ پورٹل https://www.awards.gov.in پر آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں
نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے
Posted On:
18 SEP 2024 11:52PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز ( ڈاٹ) نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈ -2024 کے لیے بھارت کے شہریوں اور بھارت میں رجسٹرڈ یا مرکزی/ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے تشکیل کردہ تنظیموں/ اداروں کو آن لائن نامزدگیوں کی دعوت دی گئی ہے۔
اس ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے:
- یونیورسٹیاں؛ تکنیکی/تعلیمی/تعلیمی ادارے؛
- وزارت کامرس اور انڈسٹریز کے انویسٹ انڈیا کے تحت شعبۂ فروغ صنعت و داخلی تجارت
- تسلیم شدہ ٹیلی کام انڈسٹری ایسوسی ایشنز/ سوسائٹیز کے سربراہان
سوموٹو، مناسب جواز کے ساتھ ایوارڈ کے لیے کسی فرد/ادارے کی ایوارڈ کمیٹی سفارش بھی کر سکتی ہے۔
درخواستیں نیشنل ایوارڈ پورٹل پر آن لائن جمع کی جا سکتی ہیں۔ نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2024 ہے۔ (ضابطے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے برائے کرم ویب سائٹ https://www.awards.gov.in پر ‘ریگولیشنز’ دیکھیں)
ہر ایوارڈ میں ایک شال، توصیفی سند ، تختی اور دو لاکھ روپے کی نقد رقم شامل ہے۔ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ پانچ ایوارڈز دیے جاتے ہیں، ان شرائط کے ساتھ ایک موزوں امیدوار کا انتخاب اس سال کے لیے ایوارڈ کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔
اہلیت: تمام بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں رجسٹرڈ یا مرکزی/ریاستی حکومتوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بنائی گئیں تنظیمیں اور ادارے ایوارڈ کے اہل ہیں۔ یہ ایوارڈ گزشتہ تین برسوں کے دوران بھارت میں کئے گئے تعاون اور کام کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ عمر کی کوئی حد نہیں ہے، اور عمر بہترین کام یا کامیابی کے لیے محدود عنصر نہیں ہوگی۔
ایوارڈز کے مقاصد:
پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسی لینس ایوارڈز کا آغاز ٹیلی کام سیکٹر میں اختراعات کی حوصلہ افزائی اور ٹیلی کام اسکل ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی / فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ ٹیلی کام کی اختراعات، ہنر مندی، خدمات، مینوفیکچرنگ، زراعت، تجارت، صحت ، تعلیم وغیرہ جیسے مختلف شعبوں کے لیے ٹیلی کام پر مبنی سیکٹرل حل کی تعیناتی اور ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ان کی مثالی اور شاندار خدمات و تعاون کے لیے بھارت کے کامیاب ٹیلی کام ہنر مند افراد اور اداروں کو سالانہ انعامات دیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ کا مقصد افراد، تنظیم اور اداروں کی طرف سے اس طرح کی کوششوں کو تسلیم کرنے اور ان کی تعریف و ستائش کرتے ہوئے عمدگی اور اختراع کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔اس کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیلی کام سیکٹر کے تمام پہلوؤں میں جدت اور عمدگی کو فروغ دینا ہے۔
ٹیلی کام کا بنیادی ڈھانچہ اور خدمات بھارت کی ترقی اورعوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کلید ہیں۔ یہ ایوارڈز ٹیلی کام کے شعبے میں جدت اور عمدگی کی حوصلہ افزائی کریں گے، افراد اور تنظیموں کو صنعت کی ترقی اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں گے۔ شاندار کام کو تسلیم کرتے ہوئے ایوارڈز ایک ہنر مند افرادی قوت بنانے اور ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے، جس سے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور زراعت جیسے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
]ڈاٹ سے مزید رابطہ کرنے کے لیے:
X - https://x.com/DoT_India
Insta-https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom]
*****
ش ح۔ظ ا۔خ م
U-124
(Release ID: 2056521)
Visitor Counter : 30