ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے آئندہ موسم سرما کے موسم کے پیش نظر دہلی-این سی آر کے لیے نظر ثانی شدہ گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان شیڈول کا اعلان کیا


شہریوں پراین سی آر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کے لیے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت سٹیزن چارٹر پر دلجمعی سے عمل کرنے پر زور

Posted On: 18 SEP 2024 4:41PM by PIB Delhi

فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے خاص طور پر’انتہائی خراب اور ’شدید‘ہوا کے معیار کے مراحل جن کا عام طور پر سردیوں کے دوران قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں سامنا ہوتا ہے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن(سی اے کیو ایم)نے پورے این سی آر کے لیے نظر ثانی شدہ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کا اعلان کیا ہے۔

نظرثانی شدہ  جی آر اے پی  شیڈول اب پورے این سی آر میں نافذ ہو جائے گا اور مختلف مراحل علاقے کی ہوا کے معیار کے حالات کے مطابق وقتاً فوقتاً جاری ہونے والے مخصوص احکامات کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔

جی آر اے پی  پورے این سی آر کے لیے ایک ہنگامی ردعمل کا طریقہ کار ہے، جو دہلی میں اوسط اے کیو آئی سطحوں پر مبنی ہے، جو دہلی-این سی آر میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے متعدد اسٹیک ہولڈرز، عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور حکام کوایک جگہ جمع کرتا ہے۔ این سی آر کے لیےجی آر اے پی  کو سائنسی اعداد و شمار، اسٹیک ہولڈر کی معلومات، ماہرین کی سفارشات کے ساتھ ساتھ  میدان کے تجربے اور پچھلے سالوں میں سیکھنے پر غور وفکرکرنے کے بعد تیار کیا گیا ۔

جب دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے آئی کیو) ایک خاص حد سے آگے بڑھ جاتا ہے یا متحرک ماڈل اور موسم  کے مطابق ایک خاص حد سے آگے جانے کی توقع کی جاتی ہےتو  آئی آئی ٹی ایم ؍آئی ایم ڈی کے ذریعہ موسمیات پر فراہم کی گئی پیشین گوئی کی بنیاد پرنظرثانی شدہ جی آر پی اے میں اہدافی اقدامات شامل ہیں جو ذمہ دار / نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

 

جی آر اے پی  شیڈول میں اہم تبدیلیاں/ نظرثانی درج ذیل ہیںِ:

 

مرحلہ II -’بہت ناقص‘ہوا کا معیار

(دہلی کا اے کیو آئی 301-400 کے درمیان)

این سی آر میں تمام شعبوں میں ڈی جی سیٹ کے ریگولیٹڈ آپریشنز کا شیڈول

 

این سی آر میں تمام شعبوں میں ڈی جی سیٹ چلانے کے ضابطہ بند شیڈول

 

استعمال کے ضوابط


 

اخراج پر قابو پانے کے لیے نظام

ڈی جی سیٹ کی صلاحیت کی حد

           

کوئی پابندی نہیں۔

 

Dual fuel mode

یا

تصدیق شدہ ایجنسیوں کے ذریعے ریٹرو فٹ شدہ ای سی ڈیز

62 kW (73 kVA)

سے کم تک

800 kW (1000 kVA)

 

کوئی پابندی نہیں۔

 

 نوٹ: گیس کے بنیادی ڈھانچے اور سپلائی کی عدم دستیابی کی وجہ سے، ڈی جی سیٹ دوہری ایندھن کے موڈ میں کام نہیں کر رہےہوں تو صرف تجویز کردہ ہنگامی خدمات کے لیے اجازت دی جائے گی۔

Dual fuel mode

19 kW (23 kVA)

 

سے کم تک

 

62 kW (73 kVA)

 

 

 

 

مرحلہ III -’شدید‘ ہوا کا معیار

 

(دہلی اے آئی کیو 401-450 کے درمیان)

 

ایکشن

تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیاں

 

 (۱)پورے این سی آر میں سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کا باعث بننے والی دھول پیدا کرنے/ فضائی آلودگی کے درج ذیل زمروں پر سخت پابندی کا نفاذ:

کھدائی اور بھرنے کے لیے زمین کا کام بشمول بورنگ اور ڈرلنگ کے کام۔

 

ڈھیر لگانے کا کام۔

تمام انہدامی  کام۔

کھلے ٹرنچ سسٹم کے ذریعے سیوریج لائن، پانی کی لائن، نکاسی آب اور بجلی کی تاریں وغیرہ بچھانا۔

اینٹوں / چنائی کا کام۔

آر ایم سی بیچنگ پلانٹ کا آپریشن۔

بڑے ویلڈنگ اور گیس کاٹنے کے آپریشن۔ تاہم،ایم ای پی کاموں (مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ) کے لیے ویلڈنگ کی معمولی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

پینٹنگ، پالش اور وارنشنگ کا کام وغیرہ۔

معمولی اندرونی مرمت/دیکھ بھال کے علاوہ۔یمنٹ، پلاسٹر/دیگر کوٹنگز

معمولی اندرونی مرمت/ دیکھ بھال کےعلاوہ ٹائلوں، پتھروں اور فرش کے دیگر سامان کو کاٹنا/ گھسنے اور ٹھیک کرنے کا کام

واٹر پروفنگ کا کام (کیمیکل واٹر پروفنگ کو چھوڑ کر)

سڑک کی تعمیر کی سرگرمیاں اور بڑی مرمت۔

سیمنٹ، فلائی ایش، اینٹیں، ریت، مورنگ، کنکریاں،  توڑے ہوئے پتھر وغیرہ کی مٹی پیدا کرنے والے مواد کی منتقلی، لوڈنگ/ان لوڈنگ پروجیکٹ سائٹس کے اندر/باہر کہیں بھی۔

کچی سڑکوں پر تعمیراتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت۔

مسمار شدہ ملبہ کی کوئی نقل و حمل۔

 

2.

تمام تعمیراتی سرگرمیاں، جو اوپر(۱)کے تحت درج ہیں، جو نسبتاً کم آلودگی / کم دھول پیدا کرنے والی ہیں، کو این سی آر میں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز، دھول کی روک تھام کی سختی سے تعمیل کی جائے اور وقت بوقت  کمیشن کی جاری ہدایات کی تعمیل سمیت کنٹرول کے اصول پر عمل کیا جائے۔

 

3.

تمام سی اینڈ ڈی سے متعلق سرگرمیاں، بشمول مندرجہ بالا (۱) کے تحت، صرف مندرجہ ذیل زمرہ جات کے منصوبوں کے لیے جاری رکھی جائیں گی، تاہم سی اینڈ ڈی ویسٹ مینجمنٹ رولز، دھول سے بچاؤ/کنٹرول کے اصولوں کی سختی سے تعمیل کے ساتھ کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات سے مشروط ہوں گی۔

 

ریلوے خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے

میٹرو ریل خدمات اور اسٹیشنوں کے منصوبے

(سی ) ہوائی اڈے اور انٹر اسٹیٹ بس ٹرمینلز

 

(ڈی )قومی سلامتی/ دفاع سے متعلق سرگرمیاں/ قومی اہمیت کے منصوبے؛

(ای )ہسپتال/صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات

(ایف) عوامی منصوبے جیسے ہائی ویز، سڑکیں، فلائی اوور، اوور برج ، پاور ٹرانسمیشن/ڈسٹری بیوشن، پائپ لائنز، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز (صرف غیر کھلی کھائی کے کاموں کے لیے) وغیرہ۔

(جی ) صفائی کے منصوبے جیسے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کی فراہمی کے منصوبے وغیرہ۔

(ایچ) ذیلی سرگرمیاں، جو مذکورہ پروجیکٹ کے زمروں کے لیے مخصوص اور اس کی تکمیل کرتی ہیں۔

 

نیا اضافہ

جی این سی ٹی ڈی دہلی میں چلنے والی  رجسٹرڈ ڈیزل سے چلنے والی میڈیم گڈز وہیکلز (MGVs) کو بی ایس تھری  معیارات یا اس سے نیچے، دہلی میں، سوائے ضروری اشیاء لے جانے والی / ضروری خدمات فراہم کرنے والوں پر سخت پابندی عائد کرے گی۔

نیا اضافہ

جی این سی ٹی ڈی  دہلی سے باہر رجسٹرڈ بی ایس تھری  اور اس سے نیچے ڈیزل سے چلنے والے ایل سی ویز(سامان کے کیریئر) کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا، سوائے ضروری اشیاء لے جانے والے / ضروری خدمات فراہم کرنے والوں کے۔

نیا اضافہ

این سی آر ریاستوں سے بی ایس فور؍سی این جی؍ ای ویز/بی ایس  ڈیزل کے علاوہ بین ریاستی بسوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں (بسوں/ٹیمپو مسافروں کو چھوڑ کر جو آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ کے ساتھ چلتی ہیں)۔

نمایاں تبدیلیاں نظر ثانی شدہ جی آر اے پی  میں صرف اہم ترامیم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نظر ثانی شدہ جی آر اے پی  کی مکمل تفصیلات کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ یعنی سی اے کیو ایم ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر دستیاب ہیں۔ نظر ثانی شدہ جی آر اے پی  این سی آر میں ہوا کے منفی معیار کو کم کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر کام کرے گا جو عام طور پر سردیوں کے چوٹی کے مہینوں میں دیکھا جاتا ہے۔

سی اے کیو ایم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ این سی آر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کے لیے سٹیزن چارٹر پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

****

(ش ح۔اص)

UR No. 82



(Release ID: 2056391) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil