وزارت دفاع
بھارتی فوج نے ترنگا ماؤنٹین ریسکیو (ٹی ایم آر) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
18 SEP 2024 2:48PM by PIB Delhi
بھارتی فوج نے آج دہلی کینٹ کے سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (سی ایل اے یو ایس) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی کی موجودگی میں ترنگا ماؤنٹین ریسکیو (ٹی ایم آر) کے ساتھ مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (اے) میجر جنرل منیش لوتھرا نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے جب کہ ٹی ایم آر کی جانب سے کوہ پیما ہیمنت سچدیو نے دستخط کیے۔
یہ مفاہمت نامہ پہاڑی علاقوں میں بھارتی فوج کے ریسکیو اور سروائیول کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔ ایم او یو میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم آر بھارتی فوج کے ساتھ مل کر فوج کے انسٹرکٹرز کے لیے اپنی مرضی کے مطابق تربیتی پروگرام منعقد کرے گا، جس کا مقصد برفانی تودوں کے گرنے سے آںے والے طوفان میں ریسکیو اور سروائیول کی مہارت میں جوانوں کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
جنرل اوپیندر دویدی نے ٹی ایم آر کی کوششوں کی ستائش کی اور بھارتی فوج اور ٹی ایم آر کے درمیان تعاون کی تعریف کی۔ انھوں نے ٹی ایم آر کی ریسکیو ٹیم کے دو ارکان کو چیف آف آرمی اسٹاف توصیفی کارڈ دے کر ان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔
ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (اسٹریٹجی) لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار آئیچ نے اس مفاہمت نامے کو دونوں تنظیموں کے لیے باہمی طور پر مفید معاہدہ قرار دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ نو برسوں سے ٹی ایم آر نے تربیت اور بچاؤ کی کوششوں میں غیر متزلزل تعاون فراہم کرکے متعدد زندگیوں کو بچانے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہیمنت سچدیو نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹی ایم آر کی 15 ٹیمیں پہلے ہی بھارتی فوج کے ساتھ مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹی ایم آر کی ریسکیو ٹیمیں برفانی تودے گرنے والے علاقوں میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں بچانے میں کام یاب رہی ہیں۔
یہ ایم او یو 2016 میں شمالی کمان کے ساتھ کیے گئے ابتدائی معاہدے پر مبنی ہے، جس نے ٹی ایم آر کی طرف سے برفانی تودے گرنے اور بچاؤ کی سپورٹ قائم کی تھی۔ بعد ازاں 2021 اور 2024 میں مشرقی اور سینٹرل کمانڈز کے ساتھ معاہدوں نے اس تعاون کو مزید وسعت دی۔ تازہ ترین مفاہمت نامے میں ٹی ایم آر کی مہارت کا مزید استعمال کیا جائے گا تاکہ طلب کے حالات میں موثر ریسکیو آپریشن انجام دینے میں بھارتی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکے۔
یہ شراکت داری پہاڑی علاقوں میں کام کرنے والے اہلکاروں کی تیاری کو مزید بڑھانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اور اس کے علاوہ یہ بلندی والے ماحول میں تربیت اور ریسکیو آپریشنز کے معیار کو بہتر بنائے گی ۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 84
(Release ID: 2056234)
Visitor Counter : 32