وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی ایس سوجے نے مشرقی ایشیا کے لیے بیرون ملک تعیناتی کے سلسلے میں بالی میں تین روزہ دورے کے لیے بندرگاہ کا دورہ کیا

Posted On: 18 SEP 2024 4:34PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے آف شور پٹرول جہاز سوجے نے مشرقی ایشیا میں اپنی بیرون ملک تعیناتی کے سلسلے میں 18 ستمبر، 2024 کو تین روزہ دورے کے لیے انڈونیشیا کے بالی میں بندرگاہ کا دورہ کیا۔ آئی سی جی ایس سوجے کا عملہ بادان کیمانان لوٹ ریپبلک انڈونیشیا (بی اے کے اے ایم ایل اے) کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت میں مشغول ہوگا، جس میں آپریشنل ٹرن اراؤنڈ، میرین آلودگی رسپانس، میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو اور میری ٹائم لا انفورسمنٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 دورے کے دوران دونوں ممالک کے کوسٹ گارڈز کراس ڈیک ٹریننگ، مشترکہ یوگا سیشنز اور دوستانہ کھیلوں کے ایونٹس جیسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔ مزید برآں، آئی سی جی ایس سوجے پر سوار 10 این سی سی کیڈٹس مقامی نوجوانوں کی تنظیموں کے تعاون سے ’بحری آلودگی‘ کے مضر اثرات کے بارے میں کمیونٹی کو حساس بنانے کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے واکا تھون میں حصہ لیں گے۔

 آئی سی جی نے 06 جولائی، 2020 کو باکاملا کے ساتھ بحری تعاون کو توسیع دینے اور اپنے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ دورے سے قبل آئی سی جی ایس سوجے نے جکارتہ، انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے شہر انچیون پورٹ کا دورہ کرکے خطے میں سفارتی بحری مصروفیات کو بلاتعطل جاری رکھنے کا مظاہرہ کیا تھا۔ مشرقی ایشیا میں بحری جہاز کی تعیناتی بحر ہند بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ گرم جوشی کے تعلقات کو فروغ دینے اور بحری تعاون کے ذریعے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے بھارت کے عزم کی غمازہے۔

 ***

(ش ح – ع ا)

U. No. 85


(Release ID: 2056231) Visitor Counter : 35


Read this release in: Tamil , English , Hindi