ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای نے خصوصی مہم 4.0 کے ذریعے سوچھتا کو ادارہ جاتی نوعیت دی

Posted On: 18 SEP 2024 2:00PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے صفائی ستھرائی پر توجہ دینے  اور حکومت پر انحصار کم کرنے کے مقصد سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا اعلان کیا ہے۔ خصوصی مہم 4.0  کا زور محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے زیراہتمام وزارتوں، محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر پر ہے۔

خصوصی مہم 4.0 کے ضمن میں ،ہنر سازی  اور انٹرپرینیورشپ  وزارت (ایم  ایس ڈی ای) سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، جس میں مہم کے مقامات  کو حتمی شکل دینا، نوڈل افسروں کی آگاہی ، نشان زد  زمروں میں انحصار کی نشاندہی،فضلات کو  ضائع کرنا اور متعینہ طریقہ کار کے مطابق ریکارڈ کانظم  شامل ہے۔  ایم ایس ڈی ای نے فیلڈاسٹاف کے ساتھ سرگرم مشغولیت  اور مہم کی سخت نگرانی کے ذریعے موثر طور پر عملی جامہ پہنانے کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں۔

خصوصی مہم 3.0 کو انجام دینے کے دوران،ایم ایس ڈی ای نے مستعدی سے 2305 عوامی شکایات کو نمٹایا ہے اور تقریباً 2,000 صفائی مہم چلائی ہے، جس سے عوامی خدشات کو دور کرنے کے  فعال نقطہ نظر کی نشاندہی ہوتی  ہے۔ انتظامی کارکردگی کے ایک قابل ذکر مظاہرے کے تحت ، ایم ایس ڈی ای نے ای-آفس اور پیپر لیس آفس کی طرف منظم انداز میں پیش رفت کی ہے۔ ایم ایس ڈی ای نے خصوصی مہم کے تحت ریکارڈ مینجمنٹ کی کارروائی کے ضمن میں  تقریباً 175 ای- فائل کا جائزہ لیا اور ان کو بند کر دیا۔

خصوصی مہم 4.0 کو دو مرحلوں ، تیاری کا مرحلہ (16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024) اور عمل درآمد کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024) میں انجام دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ع۔ر ا۔

U. No. 58


(Release ID: 2056132) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil