کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کابینہ نے ربیع سیزن 2024 (یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈکے) کھادوں پرغذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کی شرحوں کو منظوری دی
Posted On:
18 SEP 2024 3:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ربیع سیزن 2024 (یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی ( این بی ایس) کی شرحیں طے کرنے کی کیمیکلز اور کھادوں کی وزارت کی تجویز کو منظور ی دے دی ہے۔
ربیع سیزن 2024 کے لیے تقریباً 24,475.53 کروڑ روپے کے عارضی بجٹ کی ضرورت ہوگی۔
فوائد:
- کسانوں کو رعایتی، سستی اورمناسب قیمتوں پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
- کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں اور ان پٹ کے حالیہ رجحانات کے پیش نظر پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی کو معقول بنانا۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:
ربیع سیزن 2024 (یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک) کے لئے پی اینڈ کے کھادوں پر سبسڈی منظور شدہ شرحوں کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی، جس سے کسانوں کو مناسب قیمتوں پر ان کھادوں کی ہموار دستیابی کو یقینی بنا یا جاسکے گا۔
پس منظر:
حکومت کھاد کے مینوفیکچررز/ درآمد کنندگان کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر کسانوں کو پی اینڈ کے کھاد کی 28 گریڈ فراہم کر رہی ہے۔ پی کے کھادوں پر سبسڈی این بی ایس اسکیم کے زیر انتظام ہو گی، جو کہ یکم اپریل 2010 سے نافذ العمل ہے۔ حکومت اپنی کسان دوست پہل کے تحت کسانوں کو مناسب قیمتوں پر پی اینڈ کے کھادوں کو دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کھاد کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ رجحانات اور ان پٹ یعنی یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور سلفر کے پیش نظر حکومت نے ربیع سیزن 2024، جو کہ یکم اکتوبر 2024 سے 31 مارچ 2025 تک مؤثر ہوگا،فاسفیٹک اور پوٹاسک(پی اینڈ کے) کھادوں پر این بی ایس کی شرحوں کو منظوری دینے کا فیصلہ کیا۔ کمپنیاں منظور شدہ اور مطلع شدہ نرخوں کے مطابق کھاد کی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی ، تاکہ کسانوں کو مناسب قیمتوں پر کھادوں کو دستیاب کرایا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ۔ق ر۔
U-070
(Release ID: 2056031)
Visitor Counter : 41