کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ایم سی اے نے سوچھتا کی خصوصی مہم میں حصہ لیا۔

Posted On: 17 SEP 2024 7:12PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے نومبر 2023 سے اگست 2024 تک وزارت کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں میں خصوصی مہم  3.0 کاآغاز کیا۔

ایم سی اے نے 15,500 سے زیادہ عوامی شکایات کے التواء کو کم کیا ہے،اورساتھ ہی اس مدت کے دوران موصول ہونے والے تمام زیر التواء ایم پی، پی ایم او حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور بین وزارتی مشاورت کو بھی حل کیا ہے۔

علاوہ ازیں، ایم سی اے کی طرف سے سوچھتا مہم کے تحت اختیار کیے گئے کچھ اچھے طریقوں میں ایک خصوصی/مرکوز صفائی مہم شامل ہے جو ایم سی اے کے تحت تمام علاقائی دفاتر اور تنظیموں میں مذکورہ مدت کے دوران شروع کی گئی تھی۔

ایم سی اے اور اس سے متعلق دفاتر اور تنظیمیں جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کے تحت ترتیب دیے گئے اقدامات/ مشقوں/ تقریبات/ سرگرمیوں میں مشق اور شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔

******

U.No: 44

ش ح۔ح ن۔ج ا

 


(Release ID: 2055901) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil