ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گتی شکتی وشو ودیالیہ اور موناش یونیورسٹی نے ریلوے انجینئرنگ ریسرچ اور تعلیم کی توسیع کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


گتی شکتی وشو ودیالیہ اور موناش انسٹی ٹیوٹ آف ریلوے ٹیکنالوجی کے اشتراک سے مشترکہ ریسرچ لیب اور ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام تیار کیے جائیں گے

Posted On: 17 SEP 2024 8:04PM by PIB Delhi

گتی شکتی وشو ودیالیہ (جی ایس وی) نے آج نئی دہلی میں موناش یونیورسٹی، آسٹریلیا کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔اس معاہدہ کا مقصد موناش انسٹی ٹیوٹ آف ریلوے ٹیکنالوجی (آئی آر ٹی) کے ذریعہ ریلوے انجینئرنگ میں مشترکہ تحقیق، تعلیم، اور ایگزیکٹو ٹریننگ میں تعاون کو آسان بنانا ہے۔

اس مفاہمت نامہ پر، موناش یونیورسٹی کےڈپٹی وائس چانسلرانٹرنیشنل اور سینئر نائب صدر  پروفیسر کریگ جیفری اور گتی شکتی وشو ودیالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر منوج چودھری نے دستخط کیے۔یہ تقریب  ڈاکٹر مونیکا کینیڈی، منسٹر کمرشل اور ہیڈ آف آسٹریڈ ساؤتھ ایشیا نے کی میزبانی میں آسٹریلوی ہائی کمیشن،نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B3KU.jpg

اس معاہدہ کے تحت جدید تکنیکی ریلوے انجینئرنگ پر مرکوز ایک مشترکہ تحقیقی لیب کا قیام مستقبل کے صنعتی منصوبوں میں تعاون کے مواقع  تلاش کرنے کے لئے کیا جائے گا، جس سے دونوں فریقوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور آسٹریلیا اور ہندوستانی ریلوے نظام کی توسیع میں مدد ملے گی۔ یہ مشترکہ تعلیمی پروگرام اور ایگزیکٹو ٹریننگ تعاون کےلئے ایک اہم شعبہ ہوگا۔

پروفیسر کریگ جیفری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ‘‘مجھےموناش یونیورسٹی کے لیے ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کے شعبوں میں ہندوستان کی پہلی یونیورسٹی، جی ایس وی کے ساتھ شراکت سے بہت خوشی ہورہی ہے۔ آئی آر ٹی خطرات اور اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت اور حفاظتی تقاضوں کی حمایت کے لیے موناش مسلسل نئی ٹیکنالوجیز تیار کر رہی ہے۔ ریلوے سے متعلق تکنیکی مسائل کو حل کرنے میں انسٹی ٹیوٹ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے جسے پوری دنیا میں ریلوے  مسائل کوحل کرنے میں اپنایاجارہا ہے۔ موناش آئی آر ٹی اور جی ایس وی کے درمیان یہ نئی شراکت داری بھارت کے ساتھ موناش کی مصروفیت کی مزیدوسعت دے گی’’۔

پروفیسر منوج چودھری نے اس تعلق سے کہا کہ ‘‘جی ایس وی ایک صنعت سے چلنے والی اور اختراعی قیادت والی یونیورسٹی ہے جس کے پاس نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبوں کے ذریعے قومی ترقی کو نمایاں طور پر متاثر کرنے کاضروری اختیار  ہے۔ ریلوے ملک کے نقل و حمل کے شعبے کی لائف لائن ہے، اور تیز رفتار تکنیکی ترقی کے ساتھ، ریلوے کا شعبہ وکست بھارت کی طرف ایک تبدیلی کا سفر شروع کر رہا ہے۔ ہم میں  اورموناش یونیورسٹی میں بہت کچھ مشترک ہے، جو تحقیق کے شعبے میں عالمی اثرات کے لیے معروف اداروں اور صنعت کے ساتھ کام کرتی ہے’’۔

گتی شکتی وشوودیالیہ (جی ایس وی) کو 2022 میں وڈودرا میں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاکہ ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کے تمام شعبوں کے لیے بہترین افرادی قوت اور ہنر پیدا کیا جا سکے۔ یہ مرکزی یونیورسٹی  حکومت ہند کےوزارت ریلوے کے تحت کام کررہی ہے۔ ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اس کے اولین وائس چانسلر ہیں۔

جی ایس وی ایک ‘‘اپنی نوعیت کی پہلی’’یونیورسٹی ہے جس کا مقصد ریلوے، ہوا بازی، جہاز رانی، بندرگاہوں، شاہراہوں، سڑکوں اور آبی گزرگاہوں وغیرہ میں قومی ترقیاتی منصوبوں (پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان 2021 اور نیشنل لاجسٹک پالیسی 2022) کے مینڈیٹ کو پورا کرنا ہے۔ یونیورسٹی کے پروگراموں کو صنعتی ماہرین کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ عملی اور جدید تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

موناش یونیورسٹی آسٹریلیا ، ریلوے کی وزارت، گتی شکتی وشو ودیالیہ، آسٹریڈ، ڈی ایف سی سی آئی ایل، دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے سینئر افسران اس  مفاہمت نامے کی دستخط کی تقریب میں موجود رہے، جس میں ریلوے انجینئرنگ کی توسیع کے لئے ایک مشترکہ کوشش کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

********

ش ح۔ م ح ۔ف ر

 (U: 43)


(Release ID: 2055895) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu