قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

حقوق انسانی قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت آج سے ہندی پکھواڑے کا آغاز کررہا ہے


ہم سب کو ہندی کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک علاقائی زبان سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ زبان کسی معاشرے کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے: شری بھرت لال این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل

کمیشن کے ملازمین میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کئی مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں

Posted On: 17 SEP 2024 7:14PM by PIB Delhi

حقوق انسانی قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے 1953 سے ہر سال 14 ستمبر کو منائے جانے والے ہندی دیوس کی یاد میں آج  پکھواڑا (ہندی پکھواڑہ) کا آغاز کیا۔اس کا افتتاح کرتے ہوئے سکریٹری جنرل شری بھرت لال نے کہا کہ ہندی زبان ملک میں لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتی ہے اور اس نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

DSC_1081

انہوں نے کہا کہ زبان کسی معاشرے کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس لیے بھارتی ثقافت اور سماج کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ہندی اور تمام علاقائی زبانوں کے استعمال کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہندی زبان کے ساتھ ساتھ کم از کم ایک علاقائی زبان سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہم سب کے لیے مادری زبان میں اظہار ہمیشہ آسان، زیادہ ذاتی اور ہمارے خیالات  کا حقیقی عکاس ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں اسے سیکھنا بھی چاہیے۔

DSC_1026

اس موقع پر حقوق انسانی قومی کمیشن این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کمار نیم نے کہا کہ ایک زبان قومی شناخت تشکیل دیتی ہے۔ لہٰذا ہماری روزمرہ کی زندگی اور دفتری کاموں میں دفتری زبان کے استعمال کو فروغ دینا ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہندی دیوس آئین  ساز اسمبلی کے ذریعہ ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر اپنانے کی یاد منایا جاتاہے۔

کمیشن اپنے افسروں اور عملے کے لیے اپنے کام میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 15 روزہ پروگرام کے دوران کئی مقابلے منعقد کر رہا ہے۔

***

ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر

U. No. 45


(Release ID: 2055894) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Punjabi