شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) میں خصوصی مہم 4.0 کی تیاریاں

Posted On: 17 SEP 2024 6:00PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) انتظام اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے پی آر جی) کے تحت 02.10.2024 سے 31.10.2024 تک ایک خصوصی مہم 4.0 کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد زیر التوا معاملات کا تصفیہ اور دفتر کی عمارتوں کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ایم او ایس پی آئی نے خصوصی مہم 4.0 کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف ڈویژنوں، 6 زونل دفاتر، 53 علاقائی دفاتر اور 116 ذیلی علاقائی دفاتر کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مقامی بردریوں اور سکول کے بچوں کو شامل کرکے خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لیں۔

17-09-2024 کو، سیکرٹری، ایم او ایس پی آئی نے سینئر افسران کی میٹنگ میں تیاری کا جائزہ لیا اور تمام دفاتر کو خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر حصہ لینے اور آر ٹی آئی، عوامی شکایات، خصوصی تذکروں، پارلیمانی یقین دہانیوں کے سلسلے میں تمام التوا معاملات کا تصفیہ کرنے کی ہدایت کی۔ وی آئی پی حوالہ جات وغیرہ۔

خصوصی مہم 4.0 مہم دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی، جبکہ مرحلہ-I، جو کہ ایم او ایس پی آئی کے مختلف زیر التوا معاملات (جیسے اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، عوامی شکایات وغیرہ) کی شناخت کا مرحلہ ہے، کا اہتمام 16.09.2024 سے 30.09.2024 تک کیا جائے گا۔ اس مرحلے کے دوران ان جگہوں کی بھی نشاندہی کی جائے گی جن صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلے مرحلے کے دوران، خورشید لال بھون کے احاطے میں غیر استعمال شدہ جگہ کو پارک میں تبدیل کرنے کے لیے ایک صفائی ٹارگٹ یونٹ (سی ٹی یو) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ خورشید لال بھون کے بیرونی حصے کو ترقی دی جائے اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ شیڈز/گیراج کو منظم طریقے سے تیار کیا جائے۔ وزارت ایرگونومک اور ماڈیولر فرنیچر متعارف کروا کر اپنے مختلف ڈویژنوں کی جدید کاری کر رہی ہے۔

اس کے بعد، تمام زیر التوا معاملات کی نشاندہی اور سائٹس کی صفائی کا کام فیز-II کے دوران کیا جائے گا جو کہ 02.10.2024 سے 31.10.2024 تک منعقد ہونا ہے۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت پر نظر رکھے گی اور خصوصی مہم 4.0 کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر رپورٹیں ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرے گی جسے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ذریعے 13 ستمبر 2024 کو شروع کیا گیا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:19


(Release ID: 2055870) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi