شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
سوَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 کے تحت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے زیر اہتمام زبردست صفائی ستھرائی مہم
Posted On:
17 SEP 2024 6:01PM by PIB Delhi
17 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024مہم، ملک میں صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ سوچھ بھارت مشن کی 10ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے، اس سال کا موضوع، "سوابھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا"، کا مقصد صفائی کو ایک فطری عادت اور ہندوستان کے ہر شہری کے لیے ایک بنیادی سماجی قدر بنانا ہے۔ مہم عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور صفائی ستھرائی کارکنوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ نچلی سطح پر مختلف سرگرمیوں کو مربوط کرتی ہے، شہریوں کو بھارت کو صاف ستھرا رکھنے کے کام سے جوڑتی ہے۔
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) کے تمام دفاتر اور ڈویژنز بشمول فیلڈ دفاتر کو عوامی اور مقامی برادریوں کو شامل کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے تمام فیلڈ دفاتر کے لیے ایک جامع ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایس ایچ ایس-2024 میں فعال طور پر حصہ لیں اور مقامی برادریوں اور اسکولی بچوں کو شامل کرکے سوچھتا جن بھاگداری کی حوصلہ افزائی کریں۔
- ایم او ایس پی آئی نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے تحت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک ہر ایک تنظیم کے علاقائی/ فیلڈ دفاتر کے ذریعے صفائی مہم پر مندرجہ ذیل ارتکازی نکات کے ساتھ ایک لائحہ عمل بھی وضع کیا ہے تاکہ اس مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے میں اپنا تعاون دے سکیں۔
- بینرز لگانا، کیوسک پر مہم سے متعلق معلومات کی ترسیل۔ صفائی کے لیے ان کے تعاون کو پہچاننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے صفائی متروں میں پی پی ای/سرکشا کٹ کی تقسیم۔
- صفائی ستھرائی کی مہم چلائیں، خاص طور پر عمارت کے پیچھے اور چھت پر توجہ مرکوز کریں۔
- خون کا عطیہ اور طبی کیمپ کا اہتمام کریں
- شجر کاری
ایم او ایس پی آئی نے ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کیا، جس کا موضوع تھا 'سوابھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا'۔ اس تقریب میں، سیکرٹری، ایم او ایس پی آئی، نے دیگر افسران/ اہلکاروں کے ساتھ مل کر، اجتماعی سوچھتا کا عہد لیا۔
صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم کردار کا جشن مناتے ہوئے صفائی متروں میں پی پی ای کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔
سکریٹری ، ایم او ایس پی آئی کی قیادت میں بینر لگانے اور حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
PPE Kit distribution to Safai Mitras by the Secretary, MoSPI
سکریٹری، ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ صفائی متروں کے درمیان پی پی ای کٹ کی تقسیم
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:18
(Release ID: 2055811)
Visitor Counter : 50