قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انسانی حقوق کے قومی کمیشن این ایچ آر سی، انڈیا نے اس سال اپنا تیسرا آن لائن مختصر مدتی انٹرنشپ پروگرام شروع کیا


اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے، سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے کہا کہ انٹرنز کو انسانی ہمدردی اور رحمدلی کی اخلاقیات کو اپناتے ہوئے انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر ترقی کرنے کے لیے اس موقع کا بہترین استعمال کرنا چاہیے

یہ لوگوں کے وقار کے ساتھ جینے کے حق کو یقینی بنانے کے لیے شہری اور سیاسی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے ہندوستان میں مختلف قانون سازی کے اقدامات اور پالیسی اصلاحات کو نمایاں کرتا ہے

ملک کے مختلف حصوں سے مختلف تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی سطح کے تقریباً 100 طلباء شامل ہوئے

Posted On: 17 SEP 2024 6:59PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن  (این ایچ آر سی)، انڈیا کا اس سال کا تیسرا دو ہفتے کا آن لائن مختصر مدتی انٹرنشپ پروگرام متنوع تعلیمی مضامین کے ساتھ آج 17 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں اس کے احاطے میں شروع ہوا۔ 

ملک کے مختلف حصوں سے اس میں شرکت کرنے کیلئے یونیورسٹی کی سطح کے 100 طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انٹرن شپ کا آغاز کرتے ہوئے، این ایچ آر سی کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے معاشرے کے کمزور طبقوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ میں معاشرے کے ضمیر کے محافظ کے طور پر کمیشن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنز کو چاہیے کہ وہ انسانی ہمدردی اور رحمدلی کی اخلاقیات کو اپناتے ہوئے انسانی حقوق کے محافظ کے طور پر تیار ہونے کے لیے اس اہم انٹرن شپ کے دوران انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کا بہترین استعمال کریں۔

جناب بھرت لال نے کہا کہ انٹرنز کو سماج کے مختلف طبقات کے انسانی حقوق کے تحفظ میں ہندوستان کی دیرینہ کوششوں پر غور کرنا چاہئے، یہ عہد قدیم دور سے جڑا ہوا ہے۔ ہندوستان نے ہمدردی کی اخلاقیات کے تئیں اپنی لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ستائی ہوئی کمیونٹیوں کو مسلسل پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ سکریٹری جنرل نے نہ صرف شہری اور سیاسی حقوق بلکہ سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے اقدامات اور پالیسی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ لوگوں کے عزت کے ساتھ جینے کے حق کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سے پہلے، این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کمار نیم نے انٹرن شپ کا ایک جائزہ پیش کیا جس میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر نامور مقررین کے سیشن کے علاوہ، انٹرنز کو انفرادی اور گروہی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان کے انسانی حقوق کی آگاہی کو تیز کیا جا سکے۔ انہیں جیلوں، پولیس سٹیشنوں، شیلٹر ہومز، این جی اوز وغیرہ کے ورچوئل ٹور کے لیے بھی لے جایا جائے گا تاکہ ان کے کام کاج اور متعلقہ چیلنجز کو سمجھ سکیں۔ تقریب کا اختتام این ایچ آر سی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

این ایچ آر سی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرکے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ اس کی رسائی کو وسعت دی جاسکے۔ ان میں انٹرن شپ پروگرامز، باہمی تعاون کی تربیت اور مختلف بیداری کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ انٹرن شپس ذاتی طور پر اور آن لائن موڈ میں کی جاتی ہیں۔ آن لائن انٹرن شپس کا اہتمام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں کے طلبہ بغیر کسی خرچ کے ان کے سفر اور دہلی میں قیام میں شامل ہو سکیں۔

******

 

U.No:27

ش ح۔م ع۔س ا


(Release ID: 2055803) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Punjabi