محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت و روزگار کی وزارت نے سوَچھتا اور اثرانگیزی کی جانب قدم بڑھائے

Posted On: 17 SEP 2024 6:11PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت سوَچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی شکل دینے اور وزارت، اس کے خود مختار اداروں اور فیلڈ فارمیشن کے اندر زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کے وژن سے ترغیب حاصل کرکے ، وزارت ایک زیادہ منظم اور موثر حکومت بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

اہم پیش رفت (نومبر 2023-اگست 2024):

کاغذوں پر مبنی 3856 فائلوں کو نکالا گیا: کاٹھ کباڑ کو ہٹانے اور فائلوں کو ترتیب دینے میں ہماری سخت کوششوں کے نتیجے میں زیادہ موثر ورک فلو کی طرف نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

  • ای۔دفتر کا صد فیصد نفاذ: جدید تکنالوجی کو اپناتے ہوئے، ہم نے کاغذی کاروائی کو کم کرنے اور عمل کو ہموار کرنے کے لیے ای۔دفتر نظام کو مکمل طور پر مربوط کر دیا ہے۔
  • زیر التوا عوامی شکایات کا 99 فیصد ازالہ: عوامی شکایات کا بروقت حل اولین ترجیح ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ان میں سے کافی تعداد (142207 میں سے 140761) کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔
  • زیر التوا عوامی شکایات کی اپیلوں کا 99 فیصد ازالہ: اس بات کو یقینی بنانا کہ عوام کی پریشانیوں کی سنوائی ہو اور ان پر فوری طور پر عمل کیا جائے، ہمارے مشن کا لازمی جزو ہے (32442 میں سے 32158)
  • اراکین پارلیمنٹ کے حوالے: اراکین پارلیمنٹ سے موصول ہونے والے 81فیصد  حوالوں کو نمٹایا گیا ہے (86 میں سے 70 رسیدیں)
  • صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام 1309 سے زائد مقامات پر کیا گیا۔

جیسا کہ ہم آگے دیکھتے ہیں، وزارت محنت اور روزگار آنے والی خصوصی مہم 4.0 کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک شیڈول کے مطابق، یہ مہم صفائی کو مزید ادارہ جاتی بنانے اور وزارت، اس کے خود مختار اداروں اور فیلڈ فارمیشن کے اندر زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

محنت و روزگار کے مرکزی وزیر کی قیادت میں اور ہماری ٹیم کے تعاون سے، وزارت خصوصی مہم 4.0 کے تحت سرگرمیوں کے کامیاب نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:17


(Release ID: 2055792) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Punjabi