محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت نے روزگار سے منسلک ترغیب (ای ایل آئی) اسکیم پر بین وزارتی مشاورت کا انعقاد کیا
لیبر سکریٹری نے وزارتوں پر زور دیا کہ وہ ای ایل آئی اسکیم کو آجروں اور ملازمین کو زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے وسعت دیں
Posted On:
17 SEP 2024 6:35PM by PIB Delhi
سکریٹری، وزارت محنت اور روزگار (ایم او ایل ای)، حکومت ہند، محترمہ سومیتا داؤرا نے آج روزگار سے منسلک ترغیب (ای ایل آئی) اسکیم پر ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی، جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد اور ملک میں لیبر فورس کو رسمی شکل دینے کے مقصد سے مرکزی بجٹ 2024-25 میں حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔ میٹنگ کا محور مختلف وزارتوں/محکموں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ مجوزہ اسکیم کی وسیع شکل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ یہ مشاورت وزارت کی طرف سے آجروں، مزدور یونینوں، صنعت بشمول مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای)، دیگر اداروں وغیرہ کے ساتھ حصص داروں کی مشاورت کے سلسلے کا حصہ ہے۔
میٹنگ کے لیے سیاق و سباق طے کرتے ہوئے، سیکریٹری، ایم او ایل ای نے روشنی ڈالی کہ ای ایل آئی کے لیے تین اسکیموں کا اعلان مرکزی بجٹ 2024-25 میں کیا گیا تھا، جو روزگار، ہنرمندی اور دیگر مواقع کی فراہمی کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کے 5 اسکیموں پر مشتمل پیکیج کا حصہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تین اسکیمیں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں اندراج پر مبنی ہوں گی، اور پہلی بار ملازمین کی شناخت اور ملازمین اور آجروں کی مدد پر توجہ مرکوز کریں گی۔
محترمہ داؤرا نے کہا کہ ای ایل آئی اسکیم نے معیشت کے مختلف شعبوں کو اپنی افرادی قوت کو باضابطہ بنانے، اور انہیں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ انہوں نے شرکت کرنے والی وزارتوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ آجروں اور ملازمین کو اسکیم کی تفصیلات بتانے کے لیے وزارت محنت اور روزگار کے ساتھ مل کر اقدامات کریں۔ سکریٹری نے کہا کہ یہ ای ایل آئی اسکیم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے میں دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ اسکیم میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
اسکیم اے: ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ منظم شعبے میں پہلی بار کام کرنے والے ملازمین کو پیش نظر رکھتے ہوئے، یہ اسکیم تین قسطوں میں ایک ماہ کی اجرت (15,000 روپے تک) کی پیشکش کرتی ہے۔
اسکیم بی: مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، یہ اسکیم ملازمین اور آجر دونوں کو پہلی بار ملازمت کرنے والے ملازمین کی اضافی ملازمت کی جانب ترغیب دلاتی ہے، ملازمت کے پہلے چار سالوں کے دوران ان کے ای پی ایف او تعاون کی بنیاد پر فوائد کی پیشکش کرتی ہے۔ وہ ملازمین جن کی تنخواہ ایک لاکھ روپے تک ہے، وہ اس کے لئے اہل ہوں گے۔
اسکیم سی: آجروں کو دو سال تک 3000 روپے فی مہینہ تک واپسی (ری امبرسمنٹ) کے ذریعے مدد فراہم کرنا۔ یہ سہولت ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والے ہر اضافی ملازم کے تعلق سے ملازم کے ای پی ایف او میں کیا جائے گا۔
میٹنگ میں تجارت اور صنعت کی وزارت، وزارت خزانہ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، فروغ ہنرمندی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، کارپوریٹ امور کی وزارت، نیتی آیوگ اور دوسروں وزارتوں نے شرکت کی۔
اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ، ایم ایس ایم ای)، مینوفیکچرنگ سیکٹر، شجرکاری وغیرہ کے لیے بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکیموں اے، بی اور سی کے نفاذ پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ غیر رسمی / منظم شعبے میں کام کرنے والے ورکروں کو باضابطہ بنانے کے لیے ای ایل آئی اسکیم کی طرف سے پیش کردہ مواقع کو سب نے سراہا۔
*****
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.21
(Release ID: 2055775)
Visitor Counter : 27