ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ماحولیات جناب بھوپیندر یادو نے ”سوچھتا ہی سیوا“ پہل کے تحت صفائی اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا


جناب بھوپیندر یادو نے نیشنل زولوجیکل پارک کے کیمپس کے اندر ”میتری ون“ کا افتتاح کیا

مہم میں ’سوبھاؤ‘ (رویہ)، ’سنسکار‘ (اقدار)، ’ذمے داری‘ اور ’بھاگیداری‘ (اجتماعی شرکت) کے بنیادی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 17 SEP 2024 3:25PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی موجودگی میں ملک گیر پہل سوچھتا ہی سیوا 2024 کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا۔ یہ اقدام 2014 میں اس کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر سوچھ بھارت مشن کے تحت صاف اور سر سبز ہندوستان کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

 

 

مرکزی وزیر نے نیشنل زولوجیکل پارک کے کیمپس کے اندر ”میتری ون“ کا افتتاح کیا جسے صفائی کی سخت مہم چلاتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

 

 

اس موقع پر جناب بھوپیندر یادو اور جناب کیرتی وردھن سنگھ نے بچوں کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

 

 

ہندوستان بھر کے جنگلات کے محکموں نے 111 نگر ونوں (شہری جنگلات) اور 55 ٹائیگر ریزرو میں شجرکاری کی سرگرمیاں بھی شروع کیں، جس سے سبز احاطہ میں اضافہ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت ملی۔ اس موقع پر شجر کاری کی ایک بڑی کاوش بھی کی گئی۔

جناب بھوپیندر یادو نے تمام شرکا سے زور دے کر کہا کہ وہ صفائی ستھرائی اور شجرکاری کی سرگرمیاں شروع کریں تاکہ دھرتی ماں کی خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے مہم میں ’سوبھاؤ‘ (رویہ)، ’سنسکار‘ (اقدار)، ’ذمے دار‘ اور ’بھاگیداری‘ (اجتماعی شرکت) کے بنیادی اصولوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

مرکزی وزیر نے تمام شرکا سے سوچھتا کا عہد لیا اور اس موضوع پر اسکولی بچوں کی طرف سے نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔ تمام شرکا نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

 

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ نے صفائی مہم اور شجرکاری مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا، جس سے نوجوان نسل میں ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا گیا۔

اس تقریب میں محترمہ لینا نندن، سکریٹری، جناب جتیندر کمار، ڈی جی ایف اور خصوصی سکریٹری، جناب تنمے کمار، خصوصی سکریٹری، جناب سبھاش چندرا، سی ای او کیمپا، جناب امندیپ گرگ، ایڈیشنل سکریٹری، جناب سشیل اوستھی، اے ڈی جی، جناب انجان کمار موہنتی اور وزارت کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

 *************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 29


(Release ID: 2055767) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR , Tamil