وزارتِ تعلیم
ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے سوچھتا کٹ کی تقسیم کرتے ہوئے صفاتی متر سرکشا شِوِر کا افتتاح کیا
صفائی کارکنوں میں قریب 100 کٹس تقسیم کئے گئے
Posted On:
17 SEP 2024 1:40PM by PIB Delhi
تعلیم اور شمال مشرقی کی خطے کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر سُکانتا مجمدار نے سوچھتا ہی سیوا (17 ستمبر-2 اکتوبر 2024) مہم کی شروعات کرتے ہوئے قریب 100 صفائی کارکنوں میں سوچھتا کٹس تقسیم کئے۔ صفائی متر سرکشا شِوِر نئی دلّی کے شاستری بھون میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی، ایڈیشنل سکریٹریوں جناب انندراؤ و پاٹل اور جناب ایس کے برنوال سمیت وزارت کے دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر جناب مجمدار نے سبھی کو سوچھتا حلف دلایا۔ اس دوران، سوچھتا ترانہ بھی بجایا گیا۔ سوچھتا کٹس میں ایک شرٹ، ٹوپی، ہاتھ کا تولیا، جوتے، دستانے، ماسک اور مٹھائیاں شامل ہیں۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر مجمدار نے سوچھتا کو ہر ایک کی زندگی کا لازمی جزو بنانے اور اسے ایک جن بھاگیداری پہل میں بدلنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے روز مرہ کی زندگی میں سوچھتا کو اپنانے کے لیے تحریک دی ہے اور اسے ملک کے ہر کونے تک پہنچایا ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح گھروں میں بیت الخلا فراہم کرنے سے لاکھوں بچوں کو متعدد بیماریوں سے بچانے میں مددملی ہے۔ ڈاکٹر مجمدار نے محض علامتی نقطہ نظر سے آگے جاکر سوچھتا کو زندگی کے ہر شعبے میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں جناب کے سنجے مورتی نے زور دیا کہ ہر کسی کو اپنی روز مرہ کی زندگی کے معمول میں سوچھتا کو اپنانا چاہئے تاکہ صفائی متروں پر بوجھ کم ہوسکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مجموعی نقطہ نظر کی بدولت صفائی کارکنوں کی ضرورتوں کا احاطہ کرلیا گیا ہے اور حکومت کی7-6 بڑی پہل ان کے لیے دستیاب کرائی جائیں گی۔ جناب مورتی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارےاور خود مختار ادارے ایس ایچ ایس 2024 کے تین اہم نکات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں:سوچھتا کی بھاگیداری؛ سمپورن سوچھتا، بشمول سوچھتا لکشت اکائی؛ اور صفائی متر سرکشا شِوِر۔ انھوں نے ہر ایک سے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل میں حصہ لینے اور پودا لگانے کی درخواست کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سال 2014 میں شروع کیا گیا سوچھ بھارت مشن اِس سال اپنی شروعات کے 10 سال مکمل کر رہا ہے۔ اس اہم سنگ میل کے حصول کے موقع پر سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم ’’سوبھاؤ سوچھتا- سنسکار سوچھتا‘‘ عنوان کے تحت آج سے یکم اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ یہ مہم 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دِوَس تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی۔
وزارت تعلیم کے دائرہ اختیار والے سبھی اعلیٰ تعلیمی ادارےاور خود مختار ادارے ایس ایچ ایس 2024 کے تین اہم نکات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا ستون، سوچھتا ہی بھاگیداری ہے جس میں عوامی شمولیت، بیداری، اور وکالت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے مختلف سرگرمیوں جیسے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت پودے لگانے، انہیں نام دینے اور اپنانے کامنصوبہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ، صفائی دوڑ کا انعقاد ، صفائی حلف دلانا، کوڑے سے آرٹ/ پوسٹر سازی/ نعروں کا مقابلہ اور صفائی سے متعلق بیداری مہم کی میزبانی شامل ہے۔
دوسرے ستون، سمپورن سوچھتا میں سوچھتا لکشت اکائی کے تحت جن بھاگیداری کے ذریعے بڑے پیمانے پر صفائی مہم شامل ہے۔ کچھ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے حکومت کے جامع نقطہ نظر سے مطابقت رکھتے ہوئےشہری مقامی اداروں(یو ایل بیز) کے ذریعے بلاک سطح پر شناخت کردہ کلینلی لیس ٹرانسفارمیشن یونٹس (سی ٹی یوز) کو اپنا لیا ہے۔ وہیں دوسروں نے شہری اور دیہی دونوں سطح پر اپنے سی ٹی یوز منتخب کرلئے ہیں۔
تیسرا ستون، صفائی متر سرکشا شِور ہیں جن کے ذریعےمرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت صفائی متروں کو احتیاطی صحت دیکھ بھال/ جانچ سے متعلق ایک ہی جگہ کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) نے صفائی متروں کی تعظیم کرنے اور حکومتی اسکیموں تک ان کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایچ ای آئیز مختلف سرگرمیوں پر کام کر رہی ہیں جیسے:
- کالج/ ہاسٹل کینٹین کی سمپورن سوچھتا: منبع پر ہی کوڑے کی علاحدگی، کوڑے کو کم سے کم کرنے کے لیے رسوئی گھر کی تزئین کاری، صفرکوڑے اور سبھی کی شمولیت والی صفائی کے لیے ایس او پیز تیار کرنا۔
- ماحول دوست فراہمیاں اور حلف : ری سائکل کئے گئے قلم،کینوس کا دوبارہ استعمال جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی۔
- عوامی آر ٹ مہم:مورلس یا اسٹریٹ آرٹ جیسے عوامی آرٹ پروجیکٹس تیار کرنا، صفائی ستھرائی اور پائیداریت کے پیغامات کو فروغ دینا۔
- کوڑے کے بندوبست سے متعلق نکڑ ناٹک:دوبارہ استعمال اور کوڑے کے بندوبست سے متعلق برادریوں میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے اسٹریٹ پلے (نکڑ ناٹک) منعقد کرنا۔
- ڈی ایچ ای اور اس کے اداروں کی جانب سے پہلے 15 دنوں میں 138 سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ سرگرمیوں کی فہرست ساتھ ہی منسلک کی گئی ہے۔
- سی ایف ایچ ای آئیز/ اے بیز نے جدید ترین ٹیکنالوجی اور پروسیس ری-انجینئرنگ کا استعمال کرتے ہوئے، اختراعی ڈیزائن کے ذریعے پچھلی دہائی میں صفائی ستھرائی سےمتعلق کاموں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں تعاون دیا۔
- ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز)نے ا ختراعی اور کفایتی صفائی طریقہ کار اپناتے ہوئےکئی قابل ذکر پروجیکٹس ہاتھ میں لئے ہیں، جن میں سے کئی پروجیکٹوں کی وزارت کی جانب سے سوچھتا ایکشن پلان (ایس اے پی) کے ذریعے مالی معاونت کی گئی۔
- آئی آئی ٹی روڑکی نے زیر زمین پانی میں آرسنک اور فلورائیڈ کی ملاوٹ سے نمٹنے کے لیے کم خرچ (قیمت 2000 روپئے) والا فلٹر تیار کیا ہے۔ یہ فلٹر ستمبر 2023 سے ہری دوار کے نیتاجی سبھاش چندر بوس رہائشی ہاسٹل میں استعمال کیا جارہا ہے، جس سے 100 رہائشیوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور آلودہ پانی سے متعلق صحت خطرات میں کمی آرہی ہے۔
- اس بیچ، آئی آئی ٹی کھڑگپور نے بایو- الیکٹرک بیت الخلا تیار کیا ہے جو انسانی فضلے کے بندوبست کے دوران بجلی تیار کرتا ہے۔
صفائی متر سرکشا شِوِر
آج سے صفائی متر سرکشا شِور منعقد کئے جائیں گے۔ اس کیمپ میں صفائی متروں کو لاحق پیشہ ورانہ مضر اثرات کا سامنا کرنےسے متعلق معلومات فراہم کرنے اور مجموعی بہتری اور صحت سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ڈاکٹر اور ماہر امراض نسواں کو ماہواری صحت کے بندوبست کے بہترین طریقہ کار سے واقف کرانے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ان تین دنوں میں سبھی صفائی متروں کے لیے طبی جانچ اور کاؤنسلنگ سیشنز منعقد کئے جائیں گے۔ مختلف حکومتی اسکیموں کے فائدوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے صفائی کارکنوں کا بنیادی سروے کیا جائے گا اور ان اسکیموں کے فائدے ان تک پہنچانے کے لیے دستاویزی کاموں میں مدد کی جائے گی۔
دوبارہ قابل استعمال کوڑے سے ویسٹ-ٹو-آرٹ فن پارے
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پلاسٹک شیٹس، ایلومینیم شیٹس، خراب ہوچکے فرنیچر اور ناکارہ الیکٹرانکس جیسی کوڑے میں دی گئی اشیا سے آرٹ ترتیب دیں گے۔ ان فن پر مبنی اس کام کی شاستری بھون کی اہم جگہوں پر نمائش کی جائے گی۔
شاستری بھون احاطے کی تزئین کاری اور سیلفی پوائنٹس بنانا
احاطے کی مقررہ جگہوں پر طلبا دیوار اور شیٹ پینٹنگ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس بدلاؤ کا جشن منانے کے لیے (ناکارہ فرنیچر/ سازوسامان) کی کوڑہ گاہوں کی صفائی کی جائے گی، انہیں خوبصورت بنایا جائے گا اور سیلفی پوائنٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔
ریڑھی پٹری والوں میں آگاہی
وزارت شاستری بھون کے باہر ریڑھی پٹری والوں کو منبع پر ہی کوڑے کو علاحدہ کرنے اور کوڑہ جمع کرنے کے مقررہ مقام پر ڈالنے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ شاستری بھون کے باہر مخصوص رنگوں والے کوڑے کے ڈبّے نصب کئے جائیں گے اور ریڑھی پٹری والوں اور گاہکوں کو کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے صحیح طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
.................................
ش ح۔ ض ر ۔ر ا
U. No - 02
(Release ID: 2055611)
Visitor Counter : 36