کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صفائی ستھرائی اب ایک عوامی تحریک بن گئی ہے: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے تجارت اور صنعت کی وزارت کے افسران کے لیے سوچھتا عہد کی قیادت کی
جناب گوئل نے ہندوستان کے مستقبل کے خدوخال طے کرنے میں وزیراعظم مودی کے وژن کے انقلاب انگیز اثرات کا ذکر کیا
گھروں میں بیت الخلا بنائے گئے ہیں، گاؤں اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہیں اور لوگ سڑکوں پر کچرا پھینکنے سے کتراتے ہیں:جناب گوئل
Posted On:
17 SEP 2024 12:06PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ صفائی ستھرائی اب ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ ‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ مہم کے ایک حصے کے طور پر آج نئی دہلی میں تجارت اور صنعت کی وزارت کے افسران اور عملے کو سوچھتا کا عہد دلاتے ہوئے، وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے انقلاب انگیز اثرات کا ذکر کیا، جس نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیااور جو ملک کے مستقبل کے خدوخال طے کرتا ہے۔
وزیرموصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ لال قلعہ سے پی ایم مودی کی پہلی تقریر کے دوران سوچھ بھارت ابھیان کا اعلان ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں۔ جناب گوئل نے اس کا ذکر کیاکہ‘آج جب ہم ملک کے کسی بھی حصے کا سفر کرتے ہیں،تو ہم اس مہم کی وجہ سے ہونے والی نمایاں تبدیلی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ گھروں میں بیت الخلاء بنائے گئے ہیں، دیہات اب کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہیں اوراس مہم سے ہونے والی بیداری کے سبب لوگ سڑکوں پر کچرا پھینکنے سے کتراتے ہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کی تحریک کی بنیادوں کو مہاتما گاندھی کے نظریات میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا ماننا تھا کہ صفائی مذہب سے بھی بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے کرہ ارض کی نگہبانی کے مہاتما گاندھی کے تصور کو آگے بڑھایا ہے اور اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی تحریک چلائی ہے۔
اس وقت جاری‘سوچھتا ہی سیوا 2024’ مہم کے ایک حصے کے طور پر، جو 15 دنوں پر محیط ہے، جناب گوئل نے وزارت کے افسران اور عملے سے زور دے کر کہا کہ وہ خود کو صاف ستھرے بھارت کے مشن کے لیے وقف کریں۔ یہ ہمارا موقع ہے کہ ہم اس قومی مقصد میں منفرد طریقوں سے کردار ادا کریں۔ ہماری اجتماعی کوششوں سے ہمارے بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل بنے گا اور ہماری قوم کو مزید بلندیوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
جناب گوئل نے کہاکہ اب جب کہ یہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری مدت کے 100 دن پورے ہونے کا جشن منا رہا ہےتو‘وزیر اعظم کا وژن اور ملک کے تئیں ان کا پختہ عزم ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی سمت میں ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ ہم نے، گزشتہ برسوں کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، حکومت کی تیسری مدت کے ان 100 دنوں کے دوران کام کرنے کے نئے اور بہتر طریقے متعارف کرائے ہیں۔ ’
اس تقریب میں وزارت کے افسران کے ساتھ ساتھ امریکہ اور مصر کے معزز مہمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مزید برآں، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اس موقع کی مناسبت سے وانجیہ بھون میں خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں صحت عامہ اور صفائی ستھرائی سے متعلق قومی اقدامات کے تئیں وزارت کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح ۔ت ع۔
U-10998
(Release ID: 2055548)
Visitor Counter : 64