وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

تعارف


بحری کمانڈروں کی کانفرنس 2/24

Posted On: 16 SEP 2024 3:55PM by PIB Delhi

2024 کی بحری کمانڈروں کی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن نئی دہلی میں 17 سے 20 ستمبر 2024تک منعقد ہوگا۔ یہ کانفرنس دو سالہ اعلیٰ سطحی تقریب ہے جو بحری کمانڈروں کے درمیان اہم تزویراتی، آپریشنل اور انتظامی امور پر بات چیت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جغرافیائی سیاسی اور جیو اسٹریٹجک حرکیات، علاقائی چیلنجوں اور مغربی ایشیا میں بحری سلامتی کی صورتحال میں پیچیدگیوں کے پس منظر میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس ہندوستانی بحریہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کانفرنس کے دوران محترم وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ قومی سلامتی اور قومی توقعات کے موضوع پر بحری کمانڈروں سے خطاب کریں گے۔ چیف آف ڈفینس اسٹاف بھارتی بری فوج اور بھارتی فضائیہ کے ساتھ  تینوں افواج کے ارتباط کے لیے مختلف تنازعات اور ہم آہنگی   کے سلسلے میں تینوں خدمات کے درمیان باہمی تال میل کو فروغ دینے کے لیے بحری کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

کانفرنس کا آغاز بحریہ کے سربراہ کے افتتاحی خطاب کے ساتھ ہوگا اور وہ سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ہندوستانی بحریہ کی جانب سے گزشتہ چھ مہینوں میں جاری اہم آپریشنل، میٹریل، لاجسٹک، انسانی وسائل کی ترقی ، تربیت اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور اہم سنگ میل عبور کرنے پر غور کریں گے۔

بھارتی بحریہ نے تجارت کی حفاظت کو متاثر کرنے والے ڈرونز اور میزائلوں کے ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف طاقت اور عزم کے ساتھ جواب دیا ہے، اور بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) میں ترجیحی طور پر سلامتی سے متعلق خطرات کا جواب دینے والے کے طور پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمانڈرس 2047 تک مکمل 'آتم نربھرتا' کے وژن کے مطابق 'میک ان انڈیا' کے ذریعے مقامی بنانے کے لیے جاری بحریہ کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ خطے میں بھارت کے بحری مفادات کے تحفظ کے تئیں بحریہ کی عہد بندگی کے لیے، کانفرنس میں آپریشنل تیاری کا جامع جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ بحریہ کی صلاحیت میں اضافے  کے منصوبے، اندرونِ ملک اشیاء سازی کے قومی وژن کو فروغ، خود کفالت اور بحری افواج کی جنگی اثر انگیزی کو یقینی بنانے کے موضوع پر تبادلہ  خیال کیا جائے گا۔

ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کمانڈروں کی یہ کانفرنس ’جنگ کے لیے تیار، معتبر، ہم آہنگ اور مستقبل کے لیے تیار فوج ‘ کے طور پر بحریہ کے اسٹیٹس اور بھارت کے بحری مفادات کے تحفط کے تئیں عہد بندگی کو برقرار رکھتی ہے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10978



(Release ID: 2055396) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil