کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈی پی آئی آئی ٹی بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے والے پلیٹ فارم ’بھاسکر ‘ کا آغاز کرے گا

Posted On: 15 SEP 2024 7:03PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعتوں کی وزارت کا صنعتوں اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے تحت تیار کردہ پلیٹ فارم بھارت اسٹارٹ اپ نالج ایکسیس رجسٹری (بھاسکر) پہل اسٹارٹ اپس ، سرمایہ کار، خدمات فراہم کرنے والوں اور حکومتی اداروں جیسے اہم شراکت داروں سمیت کاروباری ایکو نظام کے درمیان شراکت داری کی راہ ہموار کرے گی اور ایک مرکزی نظام تشکیل دے گی۔یہ پہل بھارتی حکومت کے ملک کو اختراع اور کاروبار میں عالمی رہنما بنانے کے نظریئے سے مطابقت رکھتی  ہے جس سے اسٹارٹ اپ تحریک کو مضبوط بنانے کے ملک کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

مرکزی پلیٹ فارم کے ذریعہ اختراع کو تقویت دینا

بھارت میں جہاں ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ 146000 اسٹارٹ اپس کام کررہے ہیں، تیزی سے دنیا کا اسٹارٹ اپ مرکز بن گیاہے۔ بھاسکر اس خوبی کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو درپیش ایک جیسے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔ بھاسکر مختلف وسائل ،آلات اور معلومات کی آسان رسائی کی راہ ہموار کرے گا جو کاروباری افراد کے سفر کو تصور سے حقیقت میں بدلنے میں مدد کرے گا۔

بھاسکر ،نیٹ ورکنگ ، اشتراک اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے درمیان موافق ماحول کو فروغ دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم، ذاتی بھاسکر آئی ڈیز کی فراہمی کے ذریعہ آسان تبادلہ خیال اور تلاش کو سہل بنائے گا اور متعلقہ مواقع اور ساجھیداریوں کے امکانات کو ممکن بنائے گا۔

بھاسکر کی اہم خصوصیات

بھاسکر کا بنیادی مقصد اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے ساجھیداروں کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل رجسٹری تشکیل دینا ہے۔ اسے ممکن بنانے کے لئے پلیٹ فارم کئی اہم خصوصیات سے لیس ہے:

نیٹ ورکنگ اور اشتراک: بھاسکر ، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کے درمیان خلیج کو پر کرتے ہوئے شعبوں کے مابین آسان لین دین کو ممکن بنائے گا۔

وسائل تک مرکزی رسائی فراہم کرنا: یہ پلیٹ فارم وسائل کو ایک جگہ پیش کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو اہم آلات ومعلومات تک فوری رسائی فراہم کرے گا تاکہ فیصلہ سازی اور صحیح پیمائش میں تیزی آسکے۔

ذاتی شناخت قائم کرنا: پلیٹ فارم پر ذاتی تبادلہ خیال اور موافق تجربوں کو ممکن بنانے کے لئے ہر شراکت دار کو مخصوص بھاسکر آئی ڈی دیا جائے گا۔

تلاش کرنے کی سہولت کو بڑھاوا دینا: تلاش کرنے کی مؤثر سہولت کی بدولت اسے استعمال کرنے والے آسانی سے متعلقہ وسائل، اشتراک کاروں اور مواقع کا پتہ لگاسکتے ہیں جس سے تیز فیصلہ سازی  اور کام کو رفتار مل سکے گی۔

بھارت کے عالمی برانڈ کی مدد: بھاسکر اختراع کے مرکز کے طو رپر بھارت کی عالمی شہرت کو آگے بڑھائے گا اور اسٹارٹ اپس اور ہم خیال سرمایہ کاروں کے لئے سرحد پار اشتراک کو ممکن بنائے گا۔

بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کو آگے لے جانا

بھاسکر کا آغاز، اختراع ،کاروباریت اور روزگار پیدا کرنے کی حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔ یہ ایک ایسا مرکزی پلیٹ فارم ہوگا جہاں اشتراک تبادلہ خیال اور ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لئے اسٹارٹ اپس ، سرمایہ کار، خدمات فراہم کرنے والے اور سرکاری ادارے ایک جگہ آسکیں گے۔

بھاسکر معلومات اور وسائل تک آسان رسائی کے ذریعہ بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو نظام کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لائے گا جس سے کاروباریت کے شعبے میں بھارت کا بطور عالمی رہنما بننا ممکن ہوسکے گا۔ یہ پلیٹ فارم خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھتے ہوئے زیادہ مزاحم، سبھی کی شمولیت والی اور اختراع پر مبنی معیشت تشکیل دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔ بھارت سرکار سبھی شراکت داروں کو اس بدلاؤ لانے والی پہل کا حصہ بننے کےلئے مدعو کرتی ہے۔ بھاسکر بھارت کے اسٹارٹ اپ منظرنامے کو کاروباری افراد کے لئے زیادہ مربوط، جامع اور اشتراکیت پر مبنی نظام میں بدلنا چاہتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم کل اپنے آغاز کے لئے تیار ہے اور یہ بھارت کے اختراعی ایکو نظام میں نمایاں تبدیلیاں لائے گا۔

بھاسکر :بھارت کے اسٹارٹ اپ مستقبل کی تشکیل

بھارت میں اسٹارٹ اپ ایکو نظام کی ترویج کے دوران بھاسکر دنیا میں کاروباریت کے شعبے میں ملک کی عالمی حیثیت میں بلندی میں اہم رول ادا کرے گا۔ اشتراک کے نظریئے کو فروغ دیتے ہوئے یہ پلیٹ فارم، اسٹارٹ اپس کو چیلنجوں سے نمٹنے اور آنے والے کل کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ بھاسکر کی شروعات کے ساتھ بھارت سرکار، ملک کو عالمی اختراع ، کاروباریت اور معاشی نمو کے میدان میں سربراہ کی حیثیت دلانے کے اپنے عزم کو دوہراتی ہے۔

*****

ش ح۔ض ر۔س ا

U.No:10968



(Release ID: 2055279) Visitor Counter : 10