بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کی جانب سے صفائی ستھرائی کی ملک گیر مہم کے تحت خصوصی مہم 4.0 اور سوچھتا ہی سیوا پر عمل آوری جاری

Posted On: 15 SEP 2024 3:56PM by PIB Delhi

کام کا ج کے مقامات اور اطراف واکناف کو صاف کرنے کی حکومت کی مہم سوچھتا کے تحت بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کی جانب سے ملک بھر میں صفائی مہموں کا انعقاد جاری ہے۔ دسمبر 2023 سے اگست 2024 کے عرصے کے دوران 757 انعقاد کئے گئے اور 2982 فائلوں کو نمٹایا گیا۔ اس دوران کباڑ کو ٹھکانے لگانے / صفائی ستھرائی سے 19 لاکھ صفر سات مربع فٹ کی اضافی جگہ بنائی گئی۔ کباڑ کے ذریعہ 69 کروڑ 37 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ ان کاموں سے کام کاج کے مقام پر بہتر، وسیع اور صحت مند  ماحول بنانے میں مدد ملی اور آمدنی بھی حاصل ہوئی۔ بھاری صنعتوں کی وزارت نے سوچھتا کی خصوصی مہم 3.0 کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران وزارت نے کباڑ کو ٹھکانے لگاتے ہوئے اور اکیس لاکھ مربع فٹ کی اضافی جگہ بناتے  ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ وہیں ناکارہ سازوسامان کی فروخت کے ذریعہ چار کروڑ 66 لاکھ کی آمدنی کے ساتھ آمدنی حاصل کرنے کے معاملے میں پانچواں مقام حاصل کیا۔

وزارت آنے والی خصوصی مہم 4.0 کے لئے سی پی ایس ایز/ اے بیز کے ساتھ مشاورت کے ذریعہ مقامات کو قطعیت دینے کے عمل میں ہے۔ وزارت 02 اکتوبر 2024 سے اکتیس اکتوبر 2024 کے درمیان چلائی جانے والی خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے مرکوز کوششیں کرے گی۔وزارت نے سی پی ایس ایز/ اے بیز کے ساتھ مل کر 16 اگست سے 31 اگست کے دوران سوچھتا پکھواڑہ منایا۔ اس دوران صاف اور صحت مند ماحول بنانے کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارت اپنے سی پی ایس ایز اور اے بیز کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لے رہی ہے، جس کے لئے صفائی ستھرائی کے نشانے مقرر کرلئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران سترہ ستمبر 2024 سے یکم اکتوبر 2024 کے عرصے میں ان طے کردہ مقامات کی عوام کی شمولیت کے ساتھ صفائی کی جائے گی جو عوام میں صفائی ستھرائی اور صاف ماحول کی اہمیت سے متعلق عوامی بیداری میں اضافہ کرے گی۔

*******

ش ح۔ض ر۔س ا

U.No:10963

 


(Release ID: 2055226) Visitor Counter : 52