وزارت دفاع

ناویکا ساگر پریکرماII


بھارتی بحریہ کی دو خاتون افسران کشتی رانی کی غیر معمولی مہم پر۔ کرہ ٔارض کا چکر

لوگو کی نقاب کشائی- مرکز میں آکٹاگونل شکل بھارتی بحریہ کو ظاہر کرتی ہے، جب کہ سورج ایک آسمانی جسم اور کمپاس کی نشاندہی کرتا ہے، جو مشکل سمندروں میں ملاحوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

Posted On: 15 SEP 2024 1:39PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے بحری ورثے کے تحفظ اور سمندری مہارت کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیتے ہوئے کشتی رانی کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے اہم کوششیں کی ہیں۔ جہازرانی کے شعبے میں آئی این ایس ترنگینی اور آئی این ایس سدرشینی کی بنیادی کوششوں کے ذریعے اور کرہ ارض کا چکر لگانے والے آئی این ایس وی مہادیئی اور تارینی ، کے ساتھ ، بھارتی بحریہ نے سمندری جہاز رانی کی مہمات میں ایک مرکزی حیثیت حاصل کی ہے۔

 سمندری مہارت اور مہم جوئی کے جشن کے ساتھ جاری بھارتی بحریہ کی دو خاتون افسران۔ لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے اور لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا آئی این ایس وی تارینی  پر بیٹھ کر  دنیا  کے ایک خصوصی چکر  کے لئے روانہ  ہوں گی ۔ ناویکا ساگر پریکرما 2 کے تحت کرۂ ارض کا چکر لگانے کی غیر معمولی مہم کا جلد ہی آغاز کریں گی۔ یہ دونوں خود کو گذشتہ تین برسوں سے اسکے لئے تیار کر رہی تھیں۔

 چھ رکنی عملے کے ایک حصے کے طور پر ان افسران نے گوا سے کیپ ٹاون ہوتے ہوئے ریو دی جنیرو تک سمندری مہم میں حصہ لیا تھا اور پچھلے سال واپس لوٹیں تھیں۔ اس کے بعد، افسران نے گوا سے سری وجئے پورم (گذشتہ پورٹ بلیئر) تک اور واپس ڈبل ہینڈڈ موڈ میں بحری سفر کیا۔ اس کے علاوہ دونوں نے اس سال کے شروع میں ایک بار پھر ڈبل ہینڈیڈ موڈ میں گوا سے پورٹ لوئس، ماریشس تک کامیابی کے ساتھ سفر کیا۔

 ساگر پریکرما ایک مشکل سفر ہو گا جس میں انتہائی مہارت، جسمانی تندرستی اور ذہنی چوکسی کی ضرورت ہوتی ہے۔ افسران سخت ٹریننگ کر رہے ہیں اوراب تک ہزاروں میل کے سفر کا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ یہ جہاز رانی کے ماہر اور گوڈن گلوب ریس ہیرو کمانڈر ( ریٹائرڈ ) ابھیلاش ٹومی، کے سی ، این ایم کی سرپرستی میں ٹریننگ کر چکی ہیں۔

 آئی این ایس وی تارینی کا یہ سفر بھارت کے سمندری جہاز رانی کے کاروبار اور سمندری کوششوں میں ایک اہم قدم ہوگا، جو عالمی سمندری سرگرمیوں میں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور گہرے سمندروں تک میں جاہز رانی کے شعبے میں صنفی مساوات کو ظاہر کرتا ہے۔

 سمندری کیلنڈر میں اس تاریخی واقعہ کی اہمیت کو ظاہرکرتے ہوئے، بھارتی بحریہ نے فخر کے ساتھ مہم کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔ مرکز میں آکٹونل شکل بھارتی بحریہ کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ سورج ایک آسمانی جسم اورکمپاس کی نشاندہی کرتا ہے، جو ملاحوں کو مشکل سمندروں میں رہنمائی کرتا ہے۔ بادبانی کشتی سمندر کی وسعتوں سے گزرتی ہوئی سفر کرنے والوں کی مہم جوئی اور لچک کی علامت ہے۔ مہم میں شامل خواتین کا یہ پوراعملہ صنفی مساوات اور عمدگی کو فروغ دینے کے ضمن میں بھارتی بحریہ کے عزم کا عکاس ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LOGOMQV2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(4)61CR.jpg

 

ش  ح ۔ ع و

URDU No. 10959

 



(Release ID: 2055212) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil