اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو کی جانب سے ممبئی میں جیو پارسی ورکشاپ میں پارسی برادری کے ساتھ منعقدہ تبادلہ خیال اجلاس کی صدارت
Posted On:
14 SEP 2024 10:30PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کی صدارت میں 14 ستمبر 2024 کو جیو پارسی ورکشاپ کے ذریعہ پارسی برادری کے ساتھ ایک تبادلہ خیال پر مبنی اجلاس کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین، حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی بہبود کے وزیر جناب عبدالستار اور اقلیتوں کے قومی کمیشن کے چیئرمین جناب قبال سنگھ لال پورہ، اور ڈپٹی چیئرپرسن جناب کیرسی کے دیبونے بھی شرکت کی۔اس دوران جناب رجیجو نے پارسی برادری کے گوناگوں ورثے اور ثقافت پرروشنی ڈالی اور ملک کی سب سے چھوٹی اقلیت کی کم ہوتی آبادی سے متعلق تحفظات میں شریک ہوئے۔
جیو پارسی اسکیم وزارت اقلیتی امور کی جانب سے چلائی جانے والی مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جس کا مقصد سائنسی طریقہ اور منصوبہ بند طرز عمل کے ذریعہ کم ہوتی پارسی آبادی کے رجحان سے نمٹنا اور اس آبادی کو استحکام بخشتا ہے۔
یہ اسکیم پارسی جوڑوں کو معیاری طبی طریقہ کار کے تحت طبی امدد کے لئے مالی اعانت فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی بچوں کی دیکھ بھال اور معمر افراد کی دیکھ بھال کے لئے بھی معاشی امداد دیتی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت کی اسطرح کی کوششوں اور مخصوص اسکیم کے مستقبل میں پارسی برادری کے لئے فائدے حاصل ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف نے پارسی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسکیم سے فائدے اٹھائیں اور ایک مضبوط معاشرہ تشکیل دیں اور حکومت کو ایک مضبوط ملک بنانے میں تعاون کریں ۔
وزیر موصوف نے ملک کی ترقی میں پارسی برادری کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اس رجحان کو جاری رکھنے کے لئے ملک کو مزید پارسیوں کی ضرورت ہے۔
حکومت پارسی برادری کی آبادی میں اضافے کی خاطر پارسی جوڑو ں کو بچوں کی طبی دیکھ بھال اور معمر افراد کی دیکھ بھال کے لئے ضروری امداد فراہم کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے پارسی برادری کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ مختلف اسکیموں/ حکومت ہند کی پہل سے فائدہ اٹھائیں اور اعلیٰ تعلیم اور کاروبار کے لئے این ایم ڈی ایف سی قرض حاصل کریں۔
وزیر موصوف نے مہاراشٹر کے اقلیتی بہبود کے وزیر سے درخواست کی کہ و سب سے چھوٹی اقلیت کے نمائندوں کے ساتھ مستقبل میں مزید بات چیت جاری رکھیں اور اس برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن مدد کی فراہمی پر غور کریں۔
******
ش ح۔ض ر۔س ا
U.No:10955
(Release ID: 2055201)
Visitor Counter : 34