قانون اور انصاف کی وزارت
قانونی امور کا محکمہ - چوتھی خصوصی مہم کی تیاری کے مرحلے كا آغاز
Posted On:
14 SEP 2024 4:01PM by PIB Delhi
قانونی امور کا محکمہ سوچھتا کو فروغ دینے اور ہر قسم کے التوا کو کم کرنے کے اختیارات کے ساتھچوتھی خصوصی مہم کی تیاری کے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ تیاری کا مرحلہ 17 ستمبر 2024 سے شروع ہو كر یکم اکتوبر 2024 تک جاری رہے گا۔ اس مدت میں محکمہ پی ایم او، ریاستی حکومتوں، معزز پارلیمانی اراکین اور کابینہ سکریٹریٹ وغیرہ سے موصولہ مختلف حوالوں سے متعلق التوا کے سلسلے میں اہداف کی نشاندہی کرے گا۔ زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے چوتھی خصوصی مہم کے انعقاد کی خاطر رہنما خطوط اس محکمہ کے تمام منسلک دفاتر اور مختلف حصوں کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں۔
سینٹرل سیکرٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر اور ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے تعلق سے اس محکمہ کے عملے کو حساس بنانے کے لیے تربیت اور ورکشاپ کو ترتیب دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس دوران فائلوں کو ختم کرنے، سی پی جی آر اے ایم ایس سمیت مختلف ویب پورٹلز پر محکمہ کو تفویض کردہ کاموں کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10943
(Release ID: 2055012)