زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اولین ترجیح، کسانوں کے مفاد میں حكومت كے کچھ بڑے فیصلے : جناب شیوراج سنگھ چوہان
مودی حکومت كا خوردنی تیل پر درآمداتی ڈیوٹی 0 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا فیصلہ : جنابِ چوہان
حکومت كا باسمتی چاول پر کم سے کم ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم كرنے کا بھی فیصلہ: جنابِ چوہان
حکومت كا ریفائنڈ تیل پر بھی بنیادی ڈیوٹی بڑھا کر 32.5 فیصد کرنے کا: جنابِ چوہان
حکومت نے پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کو بھی 40فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کر دیا: جنابِ چوہان
Posted On:
14 SEP 2024 3:42PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود كے علاوہ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کسان دوست ہیں اور زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔مودی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کچھ بڑے فیصلے كیے ہیں۔ جناب چوہان نے کہا کہ کسان دوست مودی حکومت نے خوردنی تیل پر درآمدی ڈیوٹی 0 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیگر اجزاء کو شامل کرنے كے بعد مجموعی مؤثر ڈیوٹی 27.5 فیصد ہو جاءے گی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اقدام سے تلہن كے کسانوں، خاص طور پر سویا بین اور سبز چنے کے کسانوں کو اچھی قیمت ملے گی جن کی فصلیں مارکیٹ میں آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ربیع میں تلہن کی بوائی بڑھے گی اور سرسوں کی فصل کو بھی اچھی قیمت ملے گی۔ جناب چوہان نے کہا کہ اس فیصلے سے سویا كھلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور اسے برآمد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ سویا سے متعلق دیگر شعبوں/علاقوں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے کسانوں کے مفاد میں اس اہم فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
جناب چوہان نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کی بہبود کے تئیں حساس ہے اور باسمتی چاول پر کم سے کم ایکسپورٹ ڈیوٹی کو ختم كرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم كر دینے سے باسمتی پیدا کرنے والے کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملے گی اور جو قدم اٹھایا گیا ہے اس کے نتیجے میں باسمتی چاول کی مانگ اور برآمدات دونوں میں اضافہ ہوگا۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ مودی حکومت کسانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس نے ریفائنڈ تیل پر بنیادی ڈیوٹی 32.5 فیصد تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے ریفائنڈ تیل کے لیے سرسوں، سورج مکھی اور مونگ پھلی کی فصلوں کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔
جناب چوہان نے کہا کہ کسانوں کو ان فصلوں کی بہتر قیمتیں مل پائیں گی اور چھوٹے اور دیہی علاقوں میں ریفائنریوں میں اضافے سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ مودی حکومت کسانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور پیاز پر ایکسپورٹ ڈیوٹی کو 40 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیوٹی میں کمی سے پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کو پیاز کی اچھی قیمت ملے گی اور پیاز کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں کے ساتھ ساتھ پیاز سے متعلق دیگر شعبوں کو بھی براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10941
(Release ID: 2054997)
Visitor Counter : 39