امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘: پر کلیدی توجہ کے ساتھ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا آغاز کیا
Posted On:
14 SEP 2024 12:40PM by PIB Delhi
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کی طرف سے 17 ستمبر 2024 سے 2 اکتوبر 2024 تک سوچھتا مہم چلانے کا منصوبہ ہے۔ ایف سی آئی نے یہ مہم، جموں و کشمیر سے کیرالہ (یعنی شمال سے جنوب) اور گجرات سے شمال مشرقی ریاستوں (یعنی مغرب سے مشرق) تک 760 مقامات پر کو ملک بھر میں شروع کی ہے، جس میں سبھی دور دراز کے علاقوں سمیت ایف سی آئی کے تمام زونل/علاقائی/ اورضلع سطح کےگوداموں اور دفاتر کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کارپوریشن نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا آغاز 17 ستمبر 2024 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں 'پورے معاشرے' پر مرکوزتین اہم اقدام پر زور دیا جائے گا۔
سمپورن سوچھتا اور سوچھتا لکشِت اکائی: اس قدم میں صفائی کے ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یو) کی بروقت تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا اور مجموعی صفائی بشمول گندے اور مشکل کچرے کے دھبوں (بلیک اسپاٹس) کو ہٹا نا، ڈیپووں/گوداموں کے اندر صفائی کرنے کے علاوہ خصوصی کیمپوں کا اہتمام کرنا اور بڑے پیمانے پر صفائی کی مہمات چلانا وغیرہ شامل ہے۔
سوچھتا کی بھاگیداری:اس پہل میں عوامی شراکت، بیداری کے ساتھ صفائی ستھرائی کی اہمیت، ایف سی آئی کے دفاتر میں صفائی کا عہد، ثقافتی سرگرمیاں، منی میراتھن/ واکیتھون/ سائکلوتھون وغیرہ کا انعقاد شامل ہے۔
صفائی مِترا تحفظ شِویرز: اس کے تحت صفائی کے کارکنوں کے لیے احتیاطاً صحت کی جانچ اور سماجی تحفظ کی کوریج فراہم کرنا۔
اس سال کے تھیم "سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا" کو ذہن میں رکھتے ہوئے خاص توجہ سی ٹی یُومقامات اور بلیک ا سپاٹس پر مرکوز رہے گی ۔
ملک بھر میں غذائی تحفظ کے کاموں میں "سوچھتا" کے تصور کو مربوط کرتے ہوئے، ایف سی آئی کسانوں سے کم سے کم امدادی قیمت پرگندم اور دھان کی خریداری کرتا ہے۔ اس سے یہ بات یقینی بن جاتی ہے کہ ملک کے ہر حصے میں گندم اور چاول دستیاب ہو اورایک سال میں ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع سے تقریباً 50 ملین ٹن غذائی اجناس کی نقل و حمل عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس گندم اور چاول کو پھر 2000 سے زیادہ گوداموں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فیئر پرائس شاپس کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ مہم کی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی ایس ایچ ایس پورٹل پر کی جائے گی (https://swachhatahiseva.gov.in)
جیسا کہ سوچھتا ہی سیوامہم 2024 -17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک چلائی جاتی ہے،اور جو سوچھ بھارت دیوس پر اختتام پذیر ہوتی ہے، یہ تمام شہریوں، شراکت داروں اوردیگر متعلقین کو اس قومی مہم میں فعال طور پر حصہ لینے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔
ش ح۔ش ا ر۔ ج
Uno-10933
(Release ID: 2054964)
Visitor Counter : 36