شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کی وزارت 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک سوچھتا اور   التواء  میں پڑے معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک خصوصی مہم 4.0 میں  شرکت کرے گی    

Posted On: 14 SEP 2024 2:51PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت ایک خصوصی مہم 4.0 میں شریک ہوگی جس کا مقصد التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانا  اور سوچھتا  مہم کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو ہوگا اور 31 اکتوبر 2024 تک یہ جاری رہے گی ۔ اس مہم کے لئے تیاریوں کا مرحلہ  16 ستمبر 2024 کو شروع ہوگا ۔

شہری ہوابازی محکمے کے سکریٹری جناب ووملن منگ ولنام نےاس خصوصی مہم  کے لائحہ عمل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے 29 اگست 2024 کو ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں وزارت  ، اس کے ذیلی محکموں اور  پی ایس یوز کے سینئرحکام نے شرکت کی تھی۔ اس میٹنگ میں مہم کے لیے اہم سرگرمیوں  کی  نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت اور اس سے متعلقہ  دفاتر، خود مختار ادارے اور پی ایس یوز سبھی اس خصوصی مہم 4.0 میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

شہری ہوا بازی کی وزارت نے فیلڈآفس سمیت  اپنے متعلقہ دفاتر ، خودمختار اداروں اور پی ایس یوز کے ساتھ التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے اور سوچھتا کی خصوصی 3.0  (02 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023)میں  شرکت کی تھی ۔

شہری ہوابازی کی وزارت پچھلی مہم کی حصولیابیوں  اور مقاصد سے استفادہ کرنے کے لئے پابندعہد ہے۔

 

 

***********

 

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 10939)


(Release ID: 2054946) Visitor Counter : 49


Read this release in: Tamil , English , Hindi