زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے برازیل کے کویابا میں جی- 20 زراعت کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی


ہمارا وژن نہ صرف پیداوار پر توجہ مرکوز   ہے بلکہ معاشی، سماجی اور ماحولیاتی استحکام کو بھی یقینی بناتا ہے، کسانوں کی خوشحالی کو بڑھاتا ہے: جناب رام ناتھ ٹھاکر

ہندوستان غذائی تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے فوڈ پر مبنی سیکورٹی پروگراموں کو نافذ کر رہا ہے: جناب رام ناتھ ٹھاکر

Posted On: 14 SEP 2024 11:47AM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر، برازیل میں ہندوستان کے سفیر جناب سریش ریڈی اور زراعت اور کسانوں کی بہبودمحکمہ کےجوائنٹ سکریٹری نے مشترکہ طور پر  12اور14 ستمبر 2024 کو برازیل کے شہر کویابا میں منعقدہ جی-20 زراعت کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-14114849UGCQ.png

جناب رام ناتھ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان زرعی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔ ہمارا نقطہ نظر صرف پیداواری صلاحیت پر نہیں بلکہ اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔ کسانوں کی خوشحالی کو بڑھاتا ہے اور ترقی کے لئے ایک جامع  نقطہ نظر کو  مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان خوراک کی حفاظت اور غذائیت کو یقینی بنانے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے فوڈ پر مبنی سیکورٹی پروگراموں کو نافذ کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے مضبوط زرعی نظام تیار کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کو دی جانے والی خصوصی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ  ہندوستان اور دیگر ممالک میں چھوٹے اور معمولی ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں عالمی تجارتی مباحثوں میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے اہم ہے۔

زراعت اور خوراک کے نظام کو ان کے متنوع جہتوں میں پائیداری؛ خوراک کی حفاظت اور غذائیت میں بین الاقوامی تجارت کے تعاون کو بڑھانا؛ پائیدار، لچکدار اور جامع زراعت اور خوراک کے نظام میں فیملی فارمرس، چھوٹے کسانوں، مقامی لوگوں اور مقامی کمیونٹیز کے ضروری کردار کو بڑھانا؛  مقامی اور عالمی ویلیو چینز میں پائیدار ماہی گیری اور آبی زراعت کے انضمام کو فروغ دینا جیسے چار اہم ترجیحی شعبوں پراس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-14114934NHEY.png

وزارتی اجلاسوں کے علاوہ، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے دیگرممالک کے ساتھ ہندوستان کے زرعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے باہمی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے عالمی خوراک کے نظام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے درکار اجتماعی عالمی کوششوں میں تعاون، سیکھنے اور تعاون پیش کرنے کے لیے ہندوستان کی تیاری کا اعادہ کیا۔

جناب رام ناتھ ٹھاکر نے برازیل کو جی-20 کی کامیاب صدارت اور ہندوستان کی  جی -20 صدارت کے تحت شروع کیے گئے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کو جی-20 کی مستقبل کی صدارت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 

************

ش ح ۔  م  د  ۔  م  ص

 (U: 10929)


(Release ID: 2054898) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Tamil