کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے باسمتی چاول سے کم از کم قیمت ہٹائی
Posted On:
14 SEP 2024 9:33AM by PIB Delhi
باسمتی چاول ، جو کہ بھارت کا ایک اعلیٰ جی آئی قسم کا چاول ہے، کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پرحکومت ہند نے باسمتی چاول کی برآمد پر کم از کم قیمت کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری تجارتی خدشات اور چاول کی مناسب گھریلو دستیابی کے جواب میں، حکومت ہند نے اب باسمتی چاول کی برآمدات پر کم از کم قیمت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات برآمدات ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) باسمتی چاول کی غیر حقیقی قیمتوں کو روکنے اور برآمد کے طریقوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے برآمداتی معاہدوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔
پس منظر کے طور پر، چاول کی سخت گھریلو سپلائی کی صورتحال کے مد نظر گھریلو سطح پر چاولوں کی بڑھتی قیمتوں کے جواب میں عارضی اقدامات کے طور پر ماہ اگست 2023 میں کم ازکم قیمت 1200 ڈال فی میٹرک ٹن (ایم ٹی) متعارف کرائی گئی۔ اس کا مقصد، غیر باسمتی سفید چاول پر برآمداتی ممانعت کے مد نظر برآمدات کے دوران غیر باسمی چاول کی باسمتی چاول کے طور پر ممکنہ غلط زمرہ بندی کے کسی بھی مسئلے سے نمٹنا بھی تھا۔ تجارتی اداروں اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے نمائندگی کے بعد، حکومت نے اکتوبر 2023 میں کم از کم قیمت 950 ڈالر فی میٹرک ٹن طے کی تھی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:10925
(Release ID: 2054871)
Visitor Counter : 77