وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بیس ریپیئر ڈپو نجف گڑھ، نئی دہلی میں ای ڈبلیو کانفرنس ’’اسپیکٹرم‘‘ 2024 کا انعقاد

Posted On: 13 SEP 2024 5:43PM by PIB Delhi

بیس ریپیئر ڈپو نجف گڑھ، نئی دہلی نے 13 ستمبر 24 کو ای ڈبلیو کانفرنس ’اسپیکٹرم‘ کا کامیاب انعقاد کیا۔ کانفرنس کی تھیم ’’ای ڈبلیو: رجحانات، ٹیکنالوجیز اور رکھ رکھاؤ کے چیلنجز‘‘ تھی۔ کانفرنس کا افتتاح مہمان خصوصی ایئر مارشل وجے کمار گرگ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، مینٹیننس کمانڈ نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں،اے او سی اِن سی نے فضائی حکمت عملی کے اہم ستونوں میں سے ایک کے طور پر الیکٹرانک جنگ کی اہمیت اور ہندوستانی ماہرین تعلیم ، ڈی پی ایس یو اور ہندوستانی نجی صنعتوں کی شراکت  داری کے ساتھ مقامی طور پر ای ڈبلیو نظام  تیار کرنے  اور اسے برقرار رکھنے کی ضرورت  پر زور دیاہے۔

کانفرنس میں آئی آئی ٹی، ڈی آر ڈی او، ڈی پی ایس یو کی جانب سے کئی ماہرین تعلیم، سائنسداں  اور دفاعی سازوسامان کا پروڈکشن کرنے والی صنعتوں کے صنعتی شراکت داروں نے شرکت کی۔ ایئر کموڈور امت اگروال، ایئر آفیسر کمانڈنگ، بیس ریپیئر ڈپو نجف گڑھ، نئی دہلی نے ڈپو کی جانب سے کئے جا رہے کاموں اور دیگر ایجنسیوں سے متوقع تعاون پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_13536V8P.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  ع ۔ن ا۔

U-10915

                          



(Release ID: 2054784) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil