عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) میں خصوصی مہم 4.0 کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں شروع

Posted On: 13 SEP 2024 7:09PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے لیے کمر کس لی ہے۔ مہم کا تیاری کا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک شروع ہو گا تاکہ التوا کے حوالے سے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے – جس میں ریکارڈوں کے انتظام پر توجہ دی جائے گی۔ نفاذ کے مرحلے کے دوران، سوچھتا، ڈیجیٹائزیشن، شمولیت، دفتری جگہوں کو بہتر بنانے، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، اور ریکارڈ ویڈنگ/تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ ڈی اے آر پی جی نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 2 اہم اقدامات کیے تھے: - (a)۔ ڈیجیٹل ڈی اے آر پی جی - جس کے تحت سی پی جی آر اے ایم ایس کا انٹیلیجنٹ گریوینس مانیٹرنگ ڈیش بورڈ (آئی جی ایم ایس) اور ٹری ڈیش بورڈ شروع کیا گیا اور (b)۔ تاریخی ریکارڈ کا تحفظ جس کے تحت کمیشنوں/ کمیٹیوں کی رپورٹوں کو محفوظ کیا جاتا تھا۔

ڈی اے آر پی جی میں خصوصی مہم 4.0 دفتری جگہوں کے مؤثر انتظام، دفتری جگہوں کو بہتر بنانے، بیت الخلا کی تزئین و آرائش، ای-سکریپ کو ٹھکانے لگانے، اسکریپ شدہ گاڑیوں کی فروخت، تاریخی دستاویزات کے تحفظ، بڑے پیمانے پر سرگرمی، شرمدان اور شجرکاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔

 

ڈی اے آر پی جی (2023) میں محفوظ ڈی اے آر پی جی لائبریری کی پرانی اشاعتوں کی فہرست

 

نمبر شمار

اشاعت کا نام

1

حکومت ہند کے سکریٹریٹ اور بعض دیگر محکموں میں تنخواہوں اور امکانات کی کمی کے سلسلے میں کلرکوں کی شکایات کی تحقیقات کے لیے مقرر کی گئی کمیٹی کی رپورٹ، محکمہ داخلہ کلکتہ، 1908۔

2

سرکاری دفاتر کی تنظیم اور عملے کے بارے میں کمیٹی کی حتمی رپورٹ، اسٹاف کمیٹی، 1919

3

حکومت ہند سیکرٹریٹ کمیٹی کی رپورٹ، 1937

4

سیکرٹریٹ ری آرگنائزیشن کمیٹی کی رپورٹ، 1947

5

انڈیا میں پبلک ایڈمنسٹریشن رپورٹ سروے، پال ایپلبی، 1953

6

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کمیٹی کی رپورٹ، اے رامسوامی مدلیار، 1952

7

بدعنوانی کی روک تھام پر کمیٹی کی رپورٹ، کے سنتھانم، 1964

8

پبلک ایڈمنسٹریشن پر رپورٹ، اے ڈی گوروالا، 1953

 

 

                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

13-09-2024

U: 10918


(Release ID: 2054778) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi